سینئر ممبر (ایکٹنگ چیئر مین ) وزیراعظم معائنہ و عملدرآمد کمیشن ندیم اقبال قریشی نے ہمراہ معائنہ ٹیم جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر سردار طاہر الطاف خان، انجینئر نوید رفیق (معاون) اور محمد تو قیر خان (سٹینوگرافر ) شامل تھے نے وزیر اعظم ہاؤس کی مسجد عثمانیہ جلال آباد کا دورہ کیا۔

سینئر ممبر (ایکٹنگ چیئر مین ) وزیراعظم معائنہ و عملدرآمد کمیشن ندیم اقبال قریشی نے ہمراہ معائنہ ٹیم جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر سردار طاہر الطاف خان، انجینئر نوید رفیق (معاون) اور محمد تو قیر خان (سٹینوگرافر ) شامل تھے نے وزیر اعظم ہاؤس کی مسجد عثمانیہ جلال آباد کا دورہ کیا۔ موقع پر ایکسین مینٹینیس امجد بخاری ، ایس ڈی او مینٹینس ارشاد احمد اعوان، خطیب عثمانیہ مسجد مولانا عبد السمیع اور مسجد کی انتظامی کمیٹی کے ممبرا ن خواجہ رشید لون اور عبدالقدیر عباسی و دیگر موجود تھے ۔ مسجد کی کارپٹ اور دیگر تعمیراتی کام کا معائنہ کیا گیا اورتعمیراتی کام میں پائے جانے والے نقائص سے محکمہ مینٹینس کو آگاہ کیا گیا اور انہیں ہدایت کی گئی کہ کام کو ورک آرڈر کی تصریحات کے مطابق فوری طور پر مکمل کیا جائے اور اگر کام کو ورک آرڈر کی تصریحات کے مطابق نہ کیا گیا تور پورٹ وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کی خدمت میں پیش کی جائے گی۔ سحر مینٹینس ڈویژن کے آفیسران نے یقین دہانی کرائی کہ انہیں موقع دیا جائے کہ وہ جلد از جلد کام میں پائے جانے والی خرابیوں و نقائص کو دور کریں، سینئر ممبر (ایکٹنگ چیئر مین ) وزیر اعظم معائنہ و عملدر آمد کمیشن نے کہا کہ وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے ویژن کے مطابق گوڈ گورننس کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا۔

Share This Post

More To Explore