آزادکشمیر کے سیکرٹری زراعت، لائیو سٹاک، آبپاشی و اسما چوہدری ا متیاز احمدنے محکمہ زراعت کے یراہتمام شجرکاری مہم موسم بہار کے سلسلہ میں موضع ٹامی ضلع مظفرآباد میں زیتون کے 200 پودوں کے باغ میں پودا لگا کر کے مہم کا آغاز کیا۔سیکرٹری حکومت نے ریاست کو زیتون کی پیداوار میں خود کفیل بنانے نیز موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے حالیہ شجر کاری کے دوران زیادہ سے زیادہ تعداد میں پھلدار اور زیتون کے پودا جات تنصیب کرنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر ناظم زراعت توسیع آمنہ رفیع، ناظم تحقیق ظفر جہانگیر، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع راجہ ظہیر اقبال، فروٹ اینڈ ویجیٹیبل سپیشلسٹ ڈاکٹر طارق سعید، اسسٹنٹ ہارٹیکلچر آفیسر غلام مرتضی گیلانی، فرحت شاہین لیڈی ایکسٹینشن آفیسر فرحت شاہین، راجہ شوکت فیلڈ اسسٹنٹ، تسلیم اسلم لیڈی ایکسٹینشن اسسٹنٹ کے علاوہ زمینداران علاقہ بھی موجود تھے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
