وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا کہ میر واعظ کشمیر مولانا محمد یوسف شاہ اور ان کے خاندان نے کشمیری عوام کو دین اسلام سے وابستہ رکھنے اور آزادی کی نعمت سے ہمکنار کرنے کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں۔میر واعظ کی برسی پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ وہ کشمیری عوام کے حقیقی ہمدرد اور رہنما تھے، جنہوں نے نہ صرف انہیں اسلامی تعلیمات سے روشناس کرایا بلکہ اتحاد اور یکجہتی کا درس بھی دیا۔ ان کی نگاہ دوربین نے یہ حقیقت بھانپ لی تھی کہ مسلمانوں کی سب سے بڑی کمزوری آپس کا نفاق ہے، جس کے بغیر کوئی بھی قوم اپنے قومی مقاصد حاصل نہیں کر سکتی۔ انہوں نے کہا کہ میر واعظ نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ آزاد جموں و کشمیر کی تعمیر و ترقی میں بھی گہری دلچسپی لی۔ اسلامی ممالک کے دورے کر کے انہوں نے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کیا اور عالمی برادری کی توجہ کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کی طرف مبذول کرائی۔ وہ سیاسی اور مذہبی حلقوں میں ایک بلند پایہ مقام رکھتے تھے اور انہیں کئی زبانوں پر عبور حاصل تھا۔ قرآن مجید کا کشمیری زبان میں ترجمہ اور تفسیر ان کی علمی خدمات میں ایک ایسا سنہرا باب ہے، جو تاقیامت یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے اپنی زندگی درس و تدریس، دینی، سماجی اور روحانی خدمات کے ساتھ تحریک آزادی اور الحاقِ پاکستان کے لیے وقف کر دی، اور یہی ان کی جدوجہد کا اصل محور تھا۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
