محکمہ اینٹی کرپشن آزادجموں وکشمیر کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق پچھلے ایک سال میں اینٹی کرپشن کی کل 1120 شکایات موصول ہو ئیں۔

محکمہ اینٹی کرپشن آزادجموں وکشمیر کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق پچھلے ایک سال میں اینٹی کرپشن کی کل 1120 شکایات موصول ہو ئیں۔ جن پر تحت ضابطہ تحقیقات چھان بین عمل میں لاتے ہوئے 18 شکایات پر جرم ثابت ہونے پر مقدمات کا اندراج کیا گیا۔ جن میں 27 ملزمان کو تحت ضابطہ گرفتار کیا گیا جبکہ کار سر کار سے عدم تعاون اور لیت و لعل برتنے ، فرائض منصبی میں پہلو تہی برتنے پر ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن رولز 1977 کے تحت آفیسران /اہلکاران کے خلاف مختلف محکمہ جات کو 20 ریفرنس بھی ارسال کیے گئے۔ جن کی روشنی میں محکمانہ سطح پر انضباطی کاروائی عمل میں لائی جا کر ر پورٹس اینٹی کرپشن کو ارسال ہو چکی ہیں دیگر پر کاروائی جاری ہے۔ پریس ریلیز کے مطابق ایک سال کے دوران 685 شکایات داخل دفتر ہوئیں۔ جبکہ 143 انکوائری ہا میں محکمہ کی وساطت سے سائلان کی دادرسی ہوئی۔ اینٹی کرپشن کی جانب سے مالیاتی غبن کی مد میں مختلف کارروائیوں کے نتیجے میں مبلغ 5.24 ملین روپے کی ریکوری عمل میں لائی گئی۔ مختلف عدالت ہا میں اس وقت کل 46 مقدمات زیر سماعت ہیں۔ جن میں سے مظفرآباد ڈویژن 22، میرپور ڈویژن 17 اور پونچھ ڈویژن میں 07 زیر سماعت ہیں۔ پریس ریلیز میں مزید بتایا گیا ہے کہ محکمہ اینٹی کرپشن کی لیگل ٹیم ان مقدمات کا عدالت ہا میں بہترین انداز میں دفاع کر رہی ہے۔ پچھلے ایک سال میں کل 23 مقدمات میں فیصلہ جات عدالتوں سے صادر ہوئے جن میں کل 5 ملزمان کو اینٹی کرپشن ایکٹ کے تحت سزا ہوئی۔ اس وقت اینٹی کرپشن میں کل 793 انکوائریز زیر کار ہیں جن کی تحت ضابطہ تحقیقات عمل میں لائی جارہی ہیں۔

Share This Post

More To Explore