سابق صدر آزاد جموں وکشمیر و بانی صدر جموں وکشمیر لبریشن لیگ کے ایچ خورشید کی سالانہ برسی کے موقع پر میونسپل کارپوریشن مظفرآباد میں جموں و کشمیر لبریشن سیل اور جموں و کشمیر لبریشن لیگ کے باہمی اشتراک سے مختصر اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ شرکاء نے سابق صدر آزاد ریاست جموں وکشمیر بانی صدر جموں وکشمیر لبریشن لیگ کے ایچ خورشید کی قومی وملی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر صدر جموں وکشمیر لبریشن لیگ محمد منظور قادر ڈار، سابق امیدوار اسمبلی شوکت جاوید میر،ڈائریکٹر جموں وکشمیر لبریشن سیل راجہ اسلم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خورشید ملت خورشید الحسن خورشید نے ریاست کے تشخص اور ملی وحدت کیلئے لازوال خدمات دی ہیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ ان کی ایمانداری، دیانتداری، جرات، بہادری اور قومی نمائندگی پر تاریخ ناز کرتی ہے۔ وہ آنے والی نسلوں کیلئے رول ماڈل ہیں۔ مسئلہ کشمیر کا حل کے ایچ خورشید کے نظریات میں مضمر ہے۔ کے ایچ خورشید کی پارلیمانی نظام، جمہوریت اور کشمیری عوام کیلئے بے پناہ خدمات ہیں۔ تقریب سے راہنما کل جماعتی حریت کانفرنس مشتاق الاسلام،صدر جمعیت علماء اسلام مولانا محمود الحسن اشرف،سردار علی شان اورجموں وکشمیر لبریشن لیگ کے عہدیداران نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کے ایچ خورشید نے اپنی ساری زندگی اپنی ساری زندگی تحریک پاکستان اور آزادی کشمیر کیلئے صرف کر دی تھی۔ وہ حق خود ارادیت کے وکیل اور ریاست جموں و کشمیر کی عوام کے جذبات کے حقیقی معنوں میں ترجمان تھے۔ بیس کیمپ کی حکومت کے قیام سے لے کر تحریک آزادی پاکستان اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی آواز بین الاقوامی فورمز پر اجاگر کرنے تک کی خدمات کے باعث آزاد کشمیر کی یہ قوم اپنے محسن کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خورشید ملت خورشید الحسن خورشید نے نہ صرف قائد اعظم محمد علی جناح کے شانہ بشانہ پاکستان کی آزادی کیلئے قائدانہ کردار ادا کیا بلکہ کشمیری عوام کی صحیح معنوں میں رہنمائی بھی کی۔ پاکستان اور کشمیر کے مضبوط رشتے کی بنیاد قائد اعظم محمد علی جناح اور مرحوم کے ایچ خورشید کے رشتے سے بھی عیاں ہے۔نوجوان نسل کو ممتاز کشمیری لیڈر خورشید الحسن خورشید کی تاریخ اور کردار سیروشناس ہونے کیلئے آگاہی فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ کے ایچ خورشید نے اپنے کردار سے انمٹ نقوش چھوڑے۔ بدقسمتی سے کے ایچ خورشید جیسے لیڈر کشمیر کو دستیاب نہیں ہو سکا۔ مقررین نے کے ایچ خورشید کے نظریے کو اجاگر کرنے کی اپیل کی۔ دوستانہ ماحول میں اپنے کشمیر اور اپنے لوگوں کی بات کرتے تھے۔ بانی صدر تھے ہم نے ان کو پڑھنا چھوڑ دیا ہے۔مقررین نے مرحوم صدر کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کی تعلیمات پر عمل کرنے کا عزم کیا۔ اپنی پوری زندگی ملک و ملت کی وحدت اور عوام کے حقوق کیلئے صرف کی۔ صحافی اور نوجوان سوشل میڈیا کے ذریعے ریاست کے بانی صدر (مرحوم) کے ایچ خورشید کے تحریک آزادی کشمیر کے نظریے کو اجاگر کرنا چاہئے۔ تقریب سے سماجی رہنما محترمہ شازیہ اعوان، چئیرمین یوتھ بورڈ جموں وکشمیر لبریشن لیگ ضلع کوٹلی، مرکزی رہنما جموں و کشمیر لبریشن لیگ میر مصطفی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ بعد ازاں کے ایچ خورشید کے ایصال ثواب اور بلندی درجات کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ قبل ازیں صدر جموں وکشمیر لبریشن لیگ منظور قادر ڈار، سابق امیدوار اسمبلی شوکت جاوید میر و دیگر شرکاء نے مرحوم رہنما خورشید حسن خورشید کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادریں چڑھائیں۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
