آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر کے موسٹ سینئر وزیر کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور، وزیر اطلاعات آزاد کشمیر پیرمحمد مظہر سعید شاہ، وزیر لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ مثبت تنقید کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ صحافی حکومت کے اچھے کاموں کو بھی اجاگر کریں، غیر ذمہ دارانہ رویے معاشرے میں انتشار کا سبب بنتے ہیں، میڈیا عدالتی فیصلوں، حکومتی احکامات اور قانون سازی میں فرق سمجھ کر معاملے کی تحقیق کے بعد خبر نشر کرے۔ بغیر تحقیق خبر کی اشاعت صحافت کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہے،حکومت مذاکرات پر یقین رکھتی ہے، ریاست میں نفرت کے فروغ اور انتشار پھیلانے کی ہر گز اجازت نہیں دی جا سکتی۔ عوام سوشل میڈیا پر افواہوں پر کان نہ دھرے اور صحافی بغیر تحقیق کے خبر نشر کرنے سے گریز کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی آئی ڈی کمپلیکس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر وزراء حکومت نثار انصر ابدالی،میاں عبدالوحید ایڈووکیٹ، عبدالماجد خان، اظہر صادق، چوہدری قاسم مجید بھی موجود تھے۔ وزیر اطلاعات مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا کہ حکومت کی صحت کے شعبے میں خصوصی دلچسپی سے ہسپتالوں کی حالت بہتر ہوئی ہے۔ حکومت نے موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیب سے عوام کو معیاری اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق اشیاء خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے۔ عوامی ایکشن کمیٹی کی موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیب کی مخالفت مافیاز کی حمایت عوام دشمنی کا ثبوت ہے۔ ریاست کسی خیر کے کام میں رکاوٹ کا باعث نہیں بنے گی۔اسمبلی ممبران کی تنخواہوں پر تنقید قبل از وقت اور بلا جواز ہے ابھی صرف فائنانس کمیٹی کی تجویز سامنے آئی ہے۔ سینئر وزیر کرنل(ر) وقار احمدنور نے کہا کہ پونچھ میں ناخوشگوار واقعے کے نتیجے میں اے ایس آئی شہید ہوا جس پر انتہائی افسوس ہوا ہے۔ حکومت ملوث مجرموں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتے گی۔ ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے جبکہ دوسرے کی گرفتاری کیلئے پولیس کام کر رہی ہے۔ ہمیں ایسے جرائم کی پشت پناہی نہیں کرنی چاہئے بلکہ کھل کر مذمت کرنی چاہئے۔ وزیر لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی فیصل ممتاز راٹھور نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے عوامی ایکشن کمیٹی اور بلدیاتی نمائندگان کے ساتھ کامیاب مذاکرات کئے اور آئندہ بھی مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل پر یقین رکھتی ہے۔ بلدیاتی نمائندگان کو ایک ارب روپے ترقیاتی فنڈز فراہم کئے۔ مزید ایک ارب فراہم کرنے میں عدالتی فیصلہ رکاوٹ ہے۔ حکومت کے پاس قانون سازی کا اختیار ہے۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر خزانہ عبدالماجد خان نے کہا کہ پنجاب اور وفاق کی طرز پر اسمبلی ممبران کی تنخواہوں میں اضافے کی تجویز فائنانس کمیٹی کے سامنے آئی ہے جس کو زیر غور لایا جا رہا ہے۔ فائنانس کمیٹی سپیکر اسمبلی کی سربراہی میں ہے جس میں اپوزیشن کی نمائندگی بھی ہوتی ہے اور وزیر قانون بھی اس کے ممبر ہیں۔ مزدور کی کم سے کم تنخواہ 37 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ اس حوالے سے نوٹیفیکیشن بھی جاری ہو گیا ہے۔ 37 ہزار سے کم تنخواہ پر متعلقہ فورم پر کاروائی کی جا سکتی ہے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
