چیف جسٹس آزادجموں وکشمیرجسٹس راجہ سعید اکرم خان نے لال قلعہ مظفرآباد کا دورہ کیا ۔ سینئر جج سپریم کورٹ جسٹس خواجہ محمد نسیم اور جج سپریم کورٹ جسٹس رضاعلی خان بھی اس موقع پر انکے ہمراہ تھے ۔ چیف جسٹس نے تاریخی لال قلعہ کے تعمیراتی کام کامعائنہ کیا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری /سیکرٹری سیاحت وآثار قدیمہ محترمہ مدحت شہزاد اور سیکرٹری سیاحت چوہدری عبدالرحمن نے چیف جسٹس اور ججز صاحبان کو قدیمی ثقافتی ورثہ لال قلعہ کے تعمیراتی کام بارے بریفنگ دی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے کہاکہ لال قلعہ مظفرآباد تاریخی اہمیت کا حامل ہے ۔ سپریم کورٹ آزادجموں وکشمیر کی گولڈن جوبلی کے موقع پر منعقدہونے والی انٹرنیشنل جوڈیشل کانفرنس میں لال قلعہ پر بھی شرکاء کی توجہ کا مرکز رہےگا تاکہ کشمیریوں کے صدیوں پرانے اس ثقافتی ورثہ کو بین الاقوامی سطح پر روشناس کروایا جا سکے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
