وزیراعظم آزاد کشمیر کے احکامات پر محکمہ لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی مرکز گڑھی دوپٹہ میں باقاعدہ طور پر قومی شجر کاری مہم موسم بہار سال 2025 کی شجر کاری مہم کا آغاز پودہ لگا کر کیا گیا جس میں لوکل گورنمنٹ کے ڈویژنل ڈائریکٹر آصف چشتی، بابر منہاس، ڈپٹی ڈائریکٹر سید مظہر گیلانی سمیت چیرمین ٹاون کمیٹی گڑھی دوپٹہ اور مقامی عمائدین نے شرکت کی اور پودے لگائے۔ اس موقع پر شرکاء میں پودے بھی تقسیم کئے گئے اور عوام سے اپیل کی گئی کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں تاکہ موسمی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کیا جا سکے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
