وزیراعظم آزادکشمیر کی ہدایت پر ہلمت میڈیکل ریسکیو مشن 3 مظفرآباد سے وادی نیلم کے بالائی علاقے ہلمت کیلئے بذریعہ ہیلی کاپٹر روانہ ہوگیا۔

وزیراعظم آزادکشمیر کی ہدایت پر ہلمت میڈیکل ریسکیو مشن 3 مظفرآباد سے وادی نیلم کے بالائی علاقے ہلمت کیلئے بذریعہ ہیلی کاپٹر روانہ ہوگیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید عمران عباس نقوی نے ایمرجنسی میڈیکل مشن کو روانہ کیا۔ ایمرجنسی میڈیکل مشن میں مرکزی وائس چیئرمین ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن آزادکشمیر ڈاکٹر وقار اشرف بٹ،ڈاکٹر بلال ربانی،ڈاکٹر یاسر رانا،ڈاکٹر ہارون،ڈاکٹر تنویر،ڈاکٹر زارا علاوت،ڈاکٹر ثمن،ڈاکٹر لائبہ کیانی،ڈاکٹر مہرش بتول،ڈاکٹر مائلہ خان اور ڈاکٹر کائنات رفاقت شامل ہیں۔ڈاکٹر راجہ امتیاز کوآرڈینیٹر پی ایم اے آزادکشمیر بھی وفد کے ہمراہ تھے۔ ایمرجنسی میڈیکل مشن 3 عید الفطر تک ہلمت میں قیام کریگا۔

Share This Post

More To Explore