مضان المبارک کے دوران اشیائے خورد و نوش کی پڑتال کی مہم جاری ہے۔

رمضان المبارک کے دوران اشیائے خورد و نوش کی پڑتال کی مہم جاری ہے۔ آزاد جموں و کشمیر فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے سیکرٹری فوڈ اتھارٹی عبدالحمید کیانی کی ہدایات پر ڈپٹی ڈائریکٹر سردار محمد ثاقب کی زیر نگرانی گوجرہ بائی پاس اور بیلہ نور شاہ کے مقام پر مختلف ہوٹلوں اور فاسٹ فوڈ پوائنٹس کا معائنہ کیا۔معائنہ کے دوران کھانے کی تیاری میں استعمال ہونے والے تیل اور پکوڑوں سموسوں میں استعمال ہونے والے بیسن اور کیچپ کا انسٹنٹ موبائل فوڈ لیب سے معائنہ کیا گیا۔آئل اور گھی کی TCP ویلیو زائد ہونے کی بنا پر موقع پر آئل کو تلف کر دیا گیا،کیچپ اور بیسن کو غیر معیاری ہونے پر ان کو بھی تلف کیا گیا تاکہ عوام کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ اس کے علاوہ، متعدد فوڈ بزنس آپریٹرز کو حفظانِ صحت کے اصولوں (SOPs) پر عمل درآمد نہ کرنے کی بنا پر وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے اور بہتری کے لیے ہدایات دی گئیں۔تمام فوڈ بزنس آپریٹرز کو فوڈ سیفٹی قوانین پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ بصورتِ دیگر، سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Share This Post

More To Explore