آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم چوہدری انوار الحق نے فاریسٹ کمپلیکس ٹنڈالی میں پودا لگا کر قومی شجر کاری مہم 2025 کا باضابطہ طور پر آغاز کردیا ۔

آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم چوہدری انوار الحق نے فاریسٹ کمپلیکس ٹنڈالی میں پودا لگا کر قومی شجر کاری مہم 2025 کا باضابطہ طور پر آغاز کردیا ۔ اس موقع پر موسٹ سنئیر وزیر کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور ، وزرائے حکومت اکمل سرگالہ، پروفیسر تقدیس گیلانی ، جاوید اقبال بڈھانوی ، چوہدری محمد رشید ، چوہدری اظہر صادق نے بھی فاریسٹ کمپلیس ٹنڈالی میں پودے لگاکر شجر کاری میں شرکت کی۔وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق کو اس موقع پر سیکرٹری جنگلات انصریعقوب نے جنگلات کے جاری پراجیکٹس بارے تفصیلی بریفنگ دی ، افتتاحی تقریب میں سیکرٹری صاحبان حکومت ، مختلف محکمہ جات کے آفیسران صاحبان اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو بھی کی ۔

Share This Post

More To Explore