آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق کی زیر صدارت پاور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن آزاد جموں و کشمیر کے بورڈ آف ڈائریکٹر ز کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر پاور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن چوہدری رشید، چیف سیکرٹری آزادکشمیر خوشحال خان ، سیکرٹری برقیات ارشاد احمد قریشی ، سیکرٹری مالیات اور سیکرٹری لاء نے شرکت کی ۔ اجلاس میں نیلم جاگراں ہائیڈل پراجیکٹ میں ٹیکنیکل مسائل کے خاتمہ ، ٹرانسمیشن لائنز کو بہتر بنانے ، ٹیکنیکل پوسٹوں پر تقرریوں سمیت دیگر امور کو زیر غور لایا گیا ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا کہ میرٹ کو فوقیت دینی ہے ، پروفیشنل ازم کے فروغ کے لیے اقدامات اٹھانے ہیں ، مسائل کے حل کے لیے وسائل کا درست استعمال کرنا ہوگا ، انھوں نے کہا کہ ٹیکنیکل پوسٹوں پر میرٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیکنیکل سکلز کے حامل پروفیشنلز کو لگایا جائے تا کہ اداروں کی افرادی استعداد کار میں مؤثر اضافہ ہوسکے ۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
