آزادجموں وکشمیر کے وزیر اعظم چوہدری انوار الحق سے وزیر بحالیات چوہدری جاوید اقبال بڈھانوی کی قیادت میں محکمہ بحالیات کے حکام نے مہاجرین کے مسائل کے حوالے سے ملاقات کی اور میٹنگ میں مہاجرین کو درپیش مسائل بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ میٹنگ میں وزرائے حکومت میاں عبدالوحید ، جاوید اقبال بڈھانوی ، سینئر ممبر بورڈ آٖف ریونیو ظہیر الدین قریشی، کمشنر بحالیات سردار خالد محمود نے شرکت کی ، ملاقات میں وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہاجرین کے مسائل کے سدباب کے لیے اقدمات اٹھارہے ہیں ، عوام کے ٹیکس کا پیسا عوام کی فلاح پر خرچ ہوگا ، مہاجرین کی آباد کاری کے لیے دستیاب وسائل کو بروئے کار لائیں گے ۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت مہاجرین کے مسائل سے مکمل آگاہ ہے اور مہاجرین کے مسائل کے حل کے لیے وسائل کی فراہمی کے ساتھ ساتھ دیگر متعلقہ فورمز پر بھی مہاجرین کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی ۔ حکومت آزادکشمیر اپنے وسائل کا درست استعمال کرتے ہوئے بھی مہاجرین کے مسائل کو حل کرنے کے لیے بھی کوشاں ہے ۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
