وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ نے بنوں کینٹ میں دہشت گردحملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس واقعہ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ نے بنوں کینٹ میں دہشت گردحملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس واقعہ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ وزیر اطلاعات آزاد کشمیر مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کی قربانیوں کی وجہ سے بڑے نقصان سےمحفوظ رہے۔ وزیر اطلاعات نے بزدلانہ حملے میں معصوم شہریوں کی ہلاکت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افطار کے وقت معصوم شہریوں اور مسجد کو نشانے سے عیاں ہوگیا کہ فتنہ الخوارج اور خارجیوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، پاکستانی قوم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عظیم قربانیاں دی ہیں،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم بہادر افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہے۔

Share This Post

More To Explore