وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق سے مشیر حکومت حکومت محترمہ نثارہ عباسی کی قیادت میں دھنی مائی صاحبہ کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں تاجران، سیاسی کارکنان اور عوامی نمائندگان شامل تھے ، مشیر حکومت نثارہ عباسی نے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کو دھنی مائی صاحبہ اور چہلہ بانڈی کے مسائل بارے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بچیوں کی بہتر تعلیم و تربیت کے لیے گرلز مڈل سکول کی اپگریڈیشن کر کے اسے ہائی سکول کا درجہ دیں گے ، بچیوں کی تعلیم ہماری اولین ترجیح ہے ، طالبات کی تعلیم کے فروغ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں گے ، وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ عوام کی حقیقی فلاح کے لیے میرٹ کو فوقیت دینا ہو گی، موجودہ حکومت عوامی مسائل کم کرنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے ۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
