محکمہ ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق

محکمہ ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر نے بچوں تک معیاری تعلیم کی آسان رسائی اور درسی کتب کی ہوشربا قیمتیں والدین کی دسترس میں لانے ک لئے آزد جموں و کشمیر ٹیکسٹ بک بورڈ کے توسط سے کتابوں کے معیار پر سمجھوتہ کئے بغیر پہلے مرحلے میں پرائمری سطح کی جملہ کتابوں کی قیمتوں میں اوسط 50 فیصد کمی کر دی ہے- چونکہ پرائمری سطح کی کتب نئے سلیبس کے مطابق تیار کی گئی ہیں اس لئے مارکیٹ میں پرانی کتابوں کی ڈبل قیمت پر فروخت کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے- پرائمری کی نئی نافذالعمل کل 36 کتابوں میں سے 31 کتابیں مارکیٹ میں دستیاب ہیں بقیہ کتابوں کا سٹاک بھی انشائاللہ کل شام تک مارکیٹ میں دستیاب ہوگا.

Share This Post

More To Explore