وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق سے وزیر صحت عامہ نثار انصر ابدالی نے ملاقات کی ، ملاقات میں وزیر صحت عامہ ڈاکٹر نثار انصر ابدالی نے ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی بارے تفصیلی بریفنگ دی ۔ اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے مظفرآباد ایمز اور کارڈیک ہسپتال کے معاملات کو یکسو کرنے کے حوالے سے ہدایات جاری کیں ۔ وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا کہ سخت موسمی حالات کے پیش نظر برفانی علاقوں میں موجود ہسپتالوں میں ادویات کے سٹاک کو برقرار رکھا جائے ۔ صحت اہم نوعیت کا مسئلہ ہے ، عوامی صحت سے منسلک مسائل کو ہر ممکن طور پر ایڈریس کرنا موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ، مفاد عامہ کے اس بنیادی حق کو محفوظ بنانے کے لیے بھرپور اقدامات اٹھائے جائیں ۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
