وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کی زیر صدارت محکمہ ورکس اینڈ کمیونیکشن کا اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا ۔

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کی زیر صدارت محکمہ ورکس اینڈ کمیونیکشن کا اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں وریفائیڈ اینڈ میچور لائبیلیٹئز کی ادائیگی کا فیصلہ کیا گیا ۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے اجلاس میں برفانی علاقوں میں محکمہ مواصلات کے عملہ کی کوششوں سے سڑکوں کی بحالی کو خوش آیند قرار دیا گیا ۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے شدید بارشوں کے نتیجے میں روڈ انفراسٹرکچر کو پہنچنے والے نقصانات کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لے کر ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ہدایت کی ۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ تمام ممکنہ وسائل کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ اجلاس میں وزیرتعمیرات عامہ چوہدری اظہر صادق اور سیکرٹری تعمیرات عامہ ظفر محمود خان نے توجہ دلائی کہ محکمہ تعمیرات عامہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے ہنگامی سطح پر جدید مشینری سے لیس کیا جانا ضروری ہے ، وزیراعظم آزاد کشمیر نے اس حوالہ سے اصولی اتفاق کرتے ہوئے محکمہ مواصلات کو تین دن کے اندر اپنی ضروریات تحریری طور پر وزیراعظم سیکرٹریٹ کو ارسال کرنے کی ہدایت بھی کی تاں کہ جدید مشینری کی خریداری کو ممکن بنایا جاسکے ۔

Share This Post

More To Explore