وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کو سیکرٹری برقیات و عشر و زکوٰۃ ارشاد احمد قریشی نے مستحقین زکوٰۃ کو بروقت زکوٰۃ کی فراہمی اور مہلک امراض سے متاثرہ مریضوں کے علاج معالجے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کو سیکرٹری برقیات و عشر و زکوٰۃ ارشاد احمد قریشی نے مستحقین زکوٰۃ کو بروقت زکوٰۃ کی فراہمی اور مہلک امراض سے متاثرہ مریضوں کے علاج معالجے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے سیکرٹری عشر و زکوٰۃ کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر مہلک امراض میں مبتلا کیسیز کو یکسو کرتے ہوئے ادائیگی کو فوری یقینی بنائیں تاکہ مہلک بیماریوں کے شکار متاثرین کو بروقت علاج معالجے کی سہولیات دستیاب ہو سکیں ۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ انسانی جان کا تحفظ عین فرض ہے ، انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں ، وزیراعظم آزاد کشمیر نے ہدایت دی کہ مستحقین زکوٰۃ کو رمضان المبارک سے قبل زکوٰۃ کی 100 فیصد ادائیگی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔ اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر نے سیکرٹری برقیات کو ہدایت دی کہ 50 ہزار میٹرز کی ای ٹینڈرنگ کے تحت شفاف خریداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے آمدہ موسم گرما میں بجلی کی ترسیل کو بحال رکھنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھانے کی ہدایت بھی کی ۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ رمضان المبارک میں سحری و افطاری کے اوقات کار کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو بھی ہر ممکن طور پر یقینی بنایا جائے ۔

Share This Post

More To Explore