وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں حکومت آزادکشمیر پوری قوت سے گراں فروشی اور ملاوٹ کے خلاف کریک ڈاؤن کریگی جہاں کسی افسر کی کوتاہی پائی گئی لمحوں سے پہلے پوسٹ آوٹ ہوگا،خود کش رویوں کو آہنی ہاتھوں سے روکنا پڑیگا، سالوں کی نحوست دور کرنے کے لیے وقت چاہئے، اصلاح کی طرف پہلا قدم یہ ہے کہ ایک حاضر سروس پولیس افسر کے خلاف ایک خاتون شکایت کرتی ہے اور فورا ایس ایچ او کے خلاف پرچہ درج ہوتا ہے۔ اصلاح کی صورت یہ ہے کہ جتنے لکڑی کی سمگلنگ کے پرچے پچھلے چند ماہ میں ہوئے گزشتہ 50 سال میں نہیں ہوئے، ایک جنگلات کا ملازم حاضر سروس ڈی ایس پی کو لکڑی سمگلنگ پر روکتا ہے کیونکہ اس جنگلات ملازم کو پتا ہے کہ وزیراعظم اس کے پشت پر کھڑا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ خوراک/ فوڈ اتھارٹی کے زیر اہتمام موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیب کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا کہ صرف حقوق نہیں فرائض بھی ادا کرنے ہیں، انہوں نےکہا کہ ملاوٹ کو ٹریس اینڈ ٹریک کر کے ملزمان کو حوالات تک پہچانے کی قیمت زندگی کی صورت میں بھی دی جا سکتی ہے، مجموعی طور پر ہم سب معاشرے کی اصلاح چاہتے ہیں لیکن خواہش یہ رکھتے ہیں کہ مجھے اور میرے گھر والوں کو نہ چھیڑا جائے باقی سارے معاشرے کی اصلاح کی جائے، یہ رویے خودکش ہیں۔ انہوں نےکہا کہ وزیر اعظم قرآن پر حلف دے سکتا ہے کہ لقمہ حرام نہیں کھاتا، آج بدعنوان بیورو کریٹس منظرنامے سے غائب ہیں ، وزیر اعظم نے کہا کہ میں نے ہر دستخط کی قیمت دی ہے، جن جن مافیاز پر ہاتھ ڈالا انہوں نے پاؤں سے سر تک لہو لہان کیا ہے ۔ وزیر اعظم آزادکشمیر نے کہا کہ جب جب یہ فوڈ ٹیسٹنگ لیبر کام کرینگی تو ارتعاش نظر بھی آۓ گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے لقمہ حرام کو اجتماعی طور پر تحفظ دیا ہے ،جب قانون کی عملداری کی کوشش کرینگے تو ارتعاش میں برق رفتاری سے اضافہ ہوگا، چوہدری انوارالحق نے کہا کہ پہلی سیاسی خوشخبری ایسے ملی کہ جب حکومت سنبھالی تو دوسرے دن عید کرنے گھر جارہا تھا تو وزیر حکومت میاں عبدالوحید نے فون کر کے کہا کہ آٹے کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں میں نے ان سے کہا کہ میں نے کوئی دستخط نہیں کیے تو آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کس نے کیا؟ بتایا گیا کہ اسکی منظوری تو خواجہ فاروق صاحب دے گئے تھے آپ کے حلف اٹھانے کا انتظار تھا، وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا کہ فوڈ ٹیسٹنگ لیب کے حوالے سے معزز اعلیٰ عدالت کا کلیدی کردار ہے،حکومت نے ان لیبز کے لیے فوری فنڈز فراہم کیے، انہوں نےکہا کہ فوڈ ڈیپارٹمنٹ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، آپ اچھا کام کررہے ہیں، ملز میں چیکنگ کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
