وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں گراں فروشی اور غیر معیاری اشیائے خورونوش کی فروخت کے خلاف سخت اقدامات کرنے کی ہدایات کر دیں۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ مزید برآں، فوڈ ٹیسٹنگ لیبز کو متحرک کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو معیاری اشیائے خورونوش کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ وزیراعظم نے واضح کیا ہے کہ شہریوں کی صحت سے کسی کو کھلواڑ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور قانون کے مغائر کام کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا ۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
