وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انور الحق سے ڈپٹی سپیکر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری ریاض کی قیادت میں مہاجرین ارکان اسمبلی نے وزیراعظم سیکرٹریٹ میں ملاقات کی ۔

وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انور الحق سے ڈپٹی سپیکر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری ریاض کی قیادت میں مہاجرین ارکان اسمبلی نے وزیراعظم سیکرٹریٹ میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں وزیر خوراک چوہدری اکبر ابراہیم ، وزیرجنگلات محمد اکمل سرگالہ اور وزیر ٹرانسپورٹ عاصم شریف بٹ بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں وفد نے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کو مہاجرین کو درپیش مسائل بارے آگاہ کیا ۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا کہ مہاجرین کے مسائل کے حل کرنے کے لیے کوشاں ہیں ، عوام کی خدمت کو ترجیح اول بنایا ہے موجودہ حکومت کے اقدامات کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں ، مہاجرین کو درپیش مسائل کے لیے بھی بھرپور اقدامات اٹھائیں گے ، حکومت عوامی خدمت کا مشن جاری رکھے گی۔

Share This Post

More To Explore