وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق سے آزادکشمیر کے وزیر خوراک چوہدری اکبر ابراہیم نے یہاں وزیراعظم سیکرٹریٹ میں ملاقات کی ۔

وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق سے آزادکشمیر کے وزیر خوراک چوہدری اکبر ابراہیم نے یہاں وزیراعظم سیکرٹریٹ میں ملاقات کی ۔ وزیرخوراک نے آزادکشمیر کے دور آفتادہ اور موسمی حالات سے متاثرہ علاقوں میں آٹے کی فراہمی بارے تفصیلی بریفنگ دی ۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ موسمی حالات کے پیش نظر دور آفتادہ علاقوں میں خوراک کے ذخائر کو متوازن رکھنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں ،اس موقع پر وزیر خوراک چوہدری اکبر ابراہیم نے وزیراعظم آزادکشمیر کو فوڈ اتھارٹی کی موبائل ٹیسٹنگ لیبارٹریز کے حوالہ سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی دعوت دی جس کو وزیراعظم آزادکشمیر نے قبول کر لیا ۔

Share This Post

More To Explore