محکمہ زکوٰۃوعشر نے رمضان المبارک اور عید الفطر کے پیش نظر آزاد کشمیر بھر کے مستحقین زکوٰۃ کے لئے10,19,25,000/-روپے ان کے ذاتی اکونٹس ہا میں ریلیز کر دیئے۔

محکمہ زکوٰۃوعشر نے رمضان المبارک اور عید الفطر کے پیش نظر آزاد کشمیر بھر کے مستحقین زکوٰۃ کے لئے10,19,25,000/-روپے ان کے ذاتی اکونٹس ہا میں ریلیز کر دیئے۔

مظفر آباد (پی آئی ڈی)28فروری2025

وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیرچوہدری انوار الحق کے ویژن کے مطابق محکمہ زکوۃ وعشر نے مالی سال 2024-25 کے دوران آزاد کشمیر کے 10 اضلاع میں آبادی کے تناسب سے مساویانہ طور پرمقامی زکوۃ و عشر کمیٹیوں کے توسط سے ریاست کے انتہائی غریب، مفلوک الحال اور نادار افراد کو ان کے ذاتی اکاوٗنٹ کے ذریعے رقومات فراہم کی گئیں۔ فراہم کی جانے والی رقم ضلع مظفر آباد 1 کروڑ 75 لاکھ 62 ہزار (1,75,62,000) روپے، ضلع کوٹلی 1 کروڑ 74 لاکھ 45 ہزار (1,74,45,000) روپے، ضلع میر پور 1 کروڑ 5 لاکھ 60 ہزار (1,05,60,000) روپے، ضلع پونچھ 1 کروڑ 3 لاکھ 68 ہزار (1,03,68,000) روپے، ضلع بھمبر میں 99 لاکھ 60 ہزار (99,60,000) روپے، ضلع نیلم 92 لاکھ 31 ہزار (92,31,000) روپے جبکہ جہلم ویلی میں 78 لاکھ 72 ہزار (78,72,000)روپے، ضلع باغ میں 77 لاکھ88 ہزار (77,88,000) روپے، ضلع سدھنوتی میں 65 لاکھ 85 ہزار (65,85,000) روپے، ضلع حویلی میں 45لاکھ 54 ہزار (45,54,000) روپے کی رقومات فراہم ہوئیں۔ ضلع نیلم کی یونین کونسل کیل و گریز اورحویلی کی یونین کونسل بھیڈی میں مستحقین زکوۃ کو ریٹیلر کے ذریعے رقم کی فراہمی کی جا رہی ہے۔

Share This Post

More To Explore