ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوام کو رمضان المبارک کے دوران معیاری اور سستی اشیاء خردونوش کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے متحرک۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوام کو رمضان المبارک کے دوران معیاری اور سستی اشیاء خردونوش کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے متحرک۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کا ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مانسہرہ کے ہمراہ مانسہرہ سبزی منڈی کا دورہ۔ سبزیوں اور پھلوں کے انراخ کا جائزہ لیا۔ مانسہرہ اور مظفرآباد میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں تفاوت کا جائزہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر مظفرآباد مدثر فاروق کی ہدایت پر ہفتہ کے روز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر وچیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی مظفرآباد عمران عباسی نقوی نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مانسہرہ کے ہمراہ مانسہرہ سبزی منڈی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مانسہرہ سبزی منڈی اور مظفراباد میں سبزیوں اور پھلوں کے انراخ میں تفاوت کا جائزہ لیا۔ دوران دورہ سبزی منڈی میں مختلف تاجروں سے ملاقات کی اور سبزیوں اور پھلوں کے انراخ میں پائی جانے والی تفاوت کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس موقع پر مظفرآباد کے شہریوں کو معیاری اور سستی اشیاء خوردونوش مہیا کرنے کے لیے مانسہرہ سبزی منڈی کے منتظمین اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کے ساتھ مشترکہ حکمت عملی تشکیل دی گئی۔

Share This Post

More To Explore