صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے پاکستانی،کشمیری قوم اور پوری امت مسلمہ کو رمضان الکریم کی مبارکباد دی ہے۔اپنے تہنیتی پیغام میں صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ رمضان المبارک کی برکتیں اور رحمتیں لافانی ہیں میری دعا ہے کہ اللہ پاک ہر ایک مسلمان کو رمضان شریف کی برکتوں اور رحمتوں سے فیض یاب فرمائے۔صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ اس مبارک مہینے میں صاحب ثروت افراد کو چاہیے کہ وہ اپنے اردگرد غریب افراد کو رمضان الکریم کی مبارک ساعتوں میں یاد رکھیں اور انہیں مالی معاونت فراہم کریں تاکہ وہ بھی رمضان المبارک میں اپنی فیملیوں کی کفالت کر سکیں۔صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ یہ مہینہ امت مسلمہ کو آپس میں جوڑ دیتا ہے اور وہ دلجمعی سے اللہ پاک کی عبادت میں خود کو مستغرق کر دیتے ہیں اس طرح ایک طرف وہ اپنے رب کی خوشنودی حاصل کرتے ہیں جبکہ دوسری جانب انسانیت کی خدمت کو شعار بنا کر نیکیاں حاصل کرتے ہیں۔صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ ہمیں اس مبارک مہینے میں اپنے مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کا بھی خیال آتا ہے جن کی اس مبارک مہینے میں مذہبی آزادی بھارتی فوج نے سلب کر رکھی ہے۔صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ ہماری دعا ہے کہ اللہ پاک مقبوضہ کشمیر کے ہمارے بھائیوں اور بہنوں کو آزادی کی دولت سے مالا مال فرمائے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
