آزادجموں وکشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ فوڈ ٹیسٹنگ لیبز کا قیام سپریم کورٹ کا ویژن تھا جس کو موجودہ حکومت نے عملی جامہ پہنایا ہے ، فوڈ ٹیسٹنگ وینز خوراک کے معیار کو ٹریس کرنے اور اس کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوں گی ، تاجر برادری ملاوٹ کرنے والوں کو سامنے لانے میں کردار ادا کرے ، یکم رمضان سے خوراک کو ملاوٹ سے پاک کرنے کے لیے باضابطہ طور پر مؤثر مہم چلائی جائے گی ، خوراک کے معیار کی بہتری میں موجودہ حکومت زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ خوراک کے تینوں ڈویژنل ہیڈکوارٹرز کے لیے موبائل وینز کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کیا ۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا کہ سسٹم کو طاقتور بنانے کے لیے اقدامات اٹھا رہے ہیں ، محکمہ خوراک کے ضابطہ فوجداری کو ریوائز کر کے ملاوٹ پر سزائیں 7 سال تک کرنا ہوں گی ، ہر ایک کو قانون کے تابع رہنا ہوگا ، مہذب معاشرے میں سب کو ذمہ داری کا ادراک ہوتا ہے ، آزادی کی تعریف میں حقوق کے ساتھ فرائض بھی ہوتے ہیں ، انھوں نے کہا کہ ان موبائل ٹیسٹنگ لیبز سے مفاد پرستوں کے مفاد کو نقصان پہنچے گا ، بے جا ملاوٹ کرنے والے قانون کے دائرے میں آئیں گے ، یہ خوش آئند امر ہے ، قانون کی عملداری سے ہی معاشرے ترقی کی جانب گامزن ہوتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کی بہتری کے لیے قانون اپنا راستہ پوری طاقت سے لے گا ،ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ مظفر آباد شہر میں چیزوں کی بہتری کے لیے بھی 36 کروڑ کا میگا پراجیکٹ لا رہے ہیں جس سے عوامی فلاح کا ایک اور باب پایہ تکمیل کو پہنچے گا ۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
