ڈپٹی کمشنر مظفرآباد مدثر فاروق کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر مظفرآباد کے کمیٹی روم میں ضلعی امن کمیٹی برائے اتحاد بین المسالک کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس مظفرآباد عطاء الرحمان‘ سب ڈویژنل مجسٹریٹ پٹہکہ نصیرآباداقبال حسن‘ضلع مفتی امور دینیہ شیزان موسیٰ‘صدر اتحاد تنظیمات مدارس آزاد کشمیرمولانا قاضی محمود الحسن‘ممبر علماء مشائخ کونسل مظفرآبادمحمد حسن حقانی‘ ناظم اعلیٰ سواداعظم اہلسنت قاضی منظور الحسن‘ ناظم اعلیٰ اہل سنت رابطہ کونسل آزاد کشمیر محمد زمان سیفی‘ جنرل سیکرٹری آل جموں وکشمیر جمعیت علماء السلام عبدالمالک صدیقی ایڈووکیٹ‘سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت المسلمین سید ابرار حسین بخاری‘ سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت المسلمین مظفرآباد احمد علی جعفری‘ جنرل سیکرٹری مرکزی انجمن جعفریہ مظفرآباد سید اقتدار حسین نقوی‘ جموں وکشمیر سپریم کونسل خادم حسین حیدری‘امیر جمعیت اہلحدیث مظفرآباد زاہد السلام اثری‘ نائب امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث مظفرآباد عصمت اللہ عاصم‘ سیکرٹری جنرل سنٹرل بار ایسوسی ایشن مظفرآباد توفیق احمد چوہدری ایڈووکیٹ‘صدر مرکزی سیرت کمیٹی عتیق احمد کیانی‘ جامع سیف السلام مظفرآباد محمد الطاف حسین سیفی‘چیئرمین جموں و کشمیر جعفریہ سپریم کونسل سید زوار حسین نقوی نے شرکت کی۔ اجلاس میں باہمی گفت وشنید اور مشاورت سیفیصلہ جات کیے گئے۔جن کے مطابق ضلع مظفرآباد میں عرصہ دراز سے مذہبی ہم آہنگی و اتحاد کی فضا قائم ہے۔مساجد میں افطار کے حوالہ سے باقاعدہ انتظامات کئے جاتے ہیں۔ دوران سحرو افطاراور تراویح لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کیا جائے گا۔رمضان المبارک عبادت و ریاضت کا مہینہ ہے۔اس بابرکت مہینہ میں اشیاء خورونوش‘سبزی فروٹ وغیرہ طے شدہ انراخ پر عوام الناس کو مہیا کرنے کی ہر ممکن کوشش رہے گی۔ جس کے لئے ہمارا مین فوکس سستے رمضان بازاور ں کا قیام،پرائس چیکنگ،مارکیٹ مینجمنٹ ہے۔ گراں فروشی کو کنٹرول کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ اس حوالہ سے شہر کے مختلف ایریاز میں ڈیوٹی مجسٹریٹ کی مامورگی عمل میں لائی گئی ہے اور گراں فروشوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کو یقینی بنائیں گے۔ رمضان المبارک کے دوران رمضان ایکٹ کے مطابق عملدر آمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ عوامی سہولت کے پیش نظر ماہ رمضان المبارک کے دوران اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو اعتدال پر رکھنے، سرکاری انراخ پر عملدرآمد کروانے، ناجائز منافع خوری، ذخیرہ اندوزی اور گراں فروشی کے تدارک کی خاطر دفتر ڈپٹی کمشنر مظفرآباد، میونسپل کارپوریشن مظفرآباد اور فوڈ اتھارٹی مظفرآباد کے دفاتر میں کنٹرول رومز/شکایات سیل قائم کئے گے ہیں۔جس پر عوام الناس اپنی شکایات کا اندراج کر سکتے ہیں۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
