وزیر اطلاعات آزادکشمیر مولانا پیر محمد مظہرسعید شاہ نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 6 سال مکمل ہونے پر مسلح افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ میں پاک افواج نے بھارتی جنگی جنون کو خاک میں ملاکر دشمن کو عبرتناک سبق سکھایا تھا۔افواج پاکستان کی ملک کی حفاظت کی خاطر عظیم قربانیاں ہیں جنہیں پاکستانی قوم کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔27فروری2019 کو ہماری فضائیہ نے بھارت کی جانب سے خطے میں جارحیت کا منہ توڑ جواب دیکر ہمارے سرفخر سے بلند کیے تھے،۔ان خیالات کا اظہار وزیراطلاعات پیرمحمد مظہر سعید شاہ نے27فروری2019آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 6 سال مکمل ہونے پر اپنے خصوصی پیغام میں کیا۔ وزیراطلاعات پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا کہ ہماری افواج نے یہ ثابت کر دیا کہ پاکستان کی سلامتی کیلئے ہمارے جوان ہر دم تیار ہیں۔افواج پاکستان ملکی سلامتی کیلئے کسی بھی طرح کی جارحیت کے مقابلے کی بھرپور صلاحیت و قابلیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اہل کشمیر کو اپنی بہادر افواج پاکستان پر فخر ہے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
