آزاد جموں و کشمیر تحفظ ماحولیات ایجنسی کے زیر انتظام موسمیاتی تبدیلی کی پالیسی 2017 ایکشن پلان 30-2018 کے جائزے کے حوالہ سے متعلقہ محکمہ جات کے ماہرین /فوکل پرسنز کے اور ینٹیشن سیشن کا انعقاد کیا گیا۔

آزاد جموں و کشمیر تحفظ ماحولیات ایجنسی کے زیر انتظام موسمیاتی تبدیلی کی پالیسی 2017 ایکشن پلان 30-2018 کے جائزے کے حوالہ سے متعلقہ محکمہ جات کے ماہرین /فوکل پرسنز کے اور ینٹیشن سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ سیکرٹری ماحولیات عامر محمود مرزا نے سیشن کے آغاز میں شرکاء کو آگاہ کیا کہ موسمیاتی تبدیلی اس صدی کا اُبھرتا ہوا مسئلہ ہے اور پاکستان بشمول آزاد کشمیر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے حوالہ سے سب سے زیادہ خطرے سے دوچار سر فہرست 10 ممالک میں شامل ہے۔ بین الاقوامی ادارے اس خطرے سے نمبر دآزما ہونے کے لیے کاوش کر رہے ہیں جس کے تحت عالمی درجہ حرارت میں اضافہ کو 1.5 ڈگری سیلسیس سے نیچے رکھنا اور پائیدار/ماحول دوست ترقی کے حصول کے لیے ممالک کی مالی اور تکنیکی معاونت کے اہداف شامل ہیں۔ اس تسلسل میں آزاد کشمیر میں موسمیاتی تبدیلی کی پالیسی 2017 سے نافذ العمل ہے اور اس کے تحت مختلف شعبہ جات کے حوالہ سے اہداف کا تعین کیا گیا تھا جس پر عمل درآمد کے حوالہ سے موجودہ کیفیت کے جائزہ کے لیے محکمانہ ماہرین کو مدعو کیا گیا ہے مزید براں پاکستان نے 2021 میں موسمیاتی تبدیلی کی پالیسی کو Revise کیا ہے تا کہ اسے دور حاضر کے ماحولیاتی مسائل کے ساتھ ہم آہنگ کیا جائے۔ اسی تناظر میں آزاد کشمیر کی موسمیاتی تبدیلی کی پالیسی 2017 کو Revise کیئے جانے کی ضرورت ہے جو کہ متعلقہ محکمہ جات کی باہمی مشاورت سے کی جائے گی۔ دور حاضر کی اشد ضرورت ہے کہ ہم ریاستی ترقی کے اہداف کو موسمیاتی تبدیلی کے اہداف کے ساتھ ہم آہنگ کریں۔ آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر اس ضمن میں انتہائی سنجیدہ اور Update ہے جس کی مثال موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کی وجہ آبی ذخائر کی قلت کے حوالہ سے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی کی سربراہی میں ”Task Force” کا قیام عمل میں لایا جاتا ہے۔ متعلقہ محکمہ جات کے ماہرین کو پالیسی کی تجدید کے حوالہ سے مکمل بریف کیا گیا اور موسمیاتی تبدیلی کی پالیسی 2017 پر عمل درآمد کے حوالہ سے رپورٹ اندر15 ایام ادارہ تحفظ ماحولیات کو ارسال کرنے کی ہدایت جاری کی گئی۔

Share This Post

More To Explore