آزادکشمیر حکومت کی مشیر برائے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن محترمہ نثارہ عباسی نے کہا ہے کہ حکومت آزادکشمیر خواتین کو معاشی، سیاسی اور سماجی طور پر بااختیار بنانا وقت کی ضرورت ہے۔

آزادکشمیر حکومت کی مشیر برائے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن محترمہ نثارہ عباسی نے کہا ہے کہ حکومت آزادکشمیر خواتین کو معاشی، سیاسی اور سماجی طور پر بااختیار بنانا وقت کی ضرورت ہے۔ خواتین کو مرکزی دھارے میں شامل کر کے انکی صلاحیتوں سے استعفادہ کرنا ہوگا۔ حکومت آزادکشمیر کی خواتین کو ہر شعبہ میں مناسب نمائندگی دینے کے لیے کوشاں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ تین مظفرآباد کی خواتین کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مشیر حکومت نے کہا کہ آزادکشمیر میں خواتین کی شرح خواندگی حوصلہ افزاد ہے۔ ہماری خواتین باصلاحیت اور ہر شعبہ میں اپنا لوہا منوانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ حکومت آزادکشمیر خواتین کو مختلف شعبوں میں تربیت دے کر انکے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کا جامع پروگرام شروع کرنے جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا ہے خواتین کی ترقی اور انکو بااختیار بنانے کے لیے ہمیں سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر کام کرنا ہے۔ خواتین کے مسائل حل کرنے کے لیے میرے گھر اور دفتر کے دروازے ہمی وقت کھلے ہیں۔ میں نے قانون ساز اسمبلی سمیت ہر فورم پر خواتین کی آواز اٹھائی ہے۔ خواتین کو ہر شعبہ میں مناسب نمائندگی دلوانے کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہوں گی۔

Share This Post

More To Explore