آئی جی پولیس آزاد کشمیر نےبرطانوی شہریت کی حامل میرپور کی خاتون حراسگی کیس میں نامزد ملزم ایس ایچ او تھانہ تھوتھال کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیدیا۔

آئی جی پولیس آزاد کشمیر نےبرطانوی شہریت کی حامل میرپور کی خاتون حراسگی کیس میں نامزد ملزم ایس ایچ او تھانہ تھوتھال کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیدیا۔ ترجمان محکمہ پولیس کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق عمران احمد انسپکٹر /SHO تھانہ پولیس تھو تھال ضلع میر پور کی جانب سے برٹش نیشل خاتون کے ساتھ ہراسمنٹ کے واقعہ پر تھانہ پولیس تھو تھال میں درج مقدمہ کی تفتیش سینئر آفیسران پر مشتمل تفتیشی ٹیم عمل میں لارہی ہے۔ انسپکٹر جنرل پولیس نے مقدمہ کو حقائق کی روشنی میں میرٹ پر تکمیل کرنے کے سلسلہ میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ریجن میر پور ڈاکٹر لیاقت علی کو تفتیش کی مکمل نگرانی کرنے کے ساتھ ساتھ مقدمہ میں مطلوب ملزم انسپکٹر پولیس کو ٹریس کر کے فوری گرفتار کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیئے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ اس طرح کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں کہ کچھ مقامی اوور سیز لوگ متذکر ہ واقعہ کو بنیاد بنا کراپنی ذاتی رنجش اور عداوت نکالنے کے خواہشمند ہیں، ایسے اشخاص سے ہماری گزارش ہے کہ وہ احتیاط کریں اور پولیس کو اپنا پیشہ وارانہ کام صحیح طور پر سر انجام دینے کا موقعہ دیں۔ انسپکٹر کے خلاف درج سنگین مقدمہ اور مذکور کے خلاف قائم محکمانہ انکوائری کو حقائق کی روشنی میں قصور واری کے مطابق جلد از جلد تکمیل کیا جائے گا اور اس حوالہ سے عوام الناس کو مکمل آگاہ رکھا جائے گا۔

Share This Post

More To Explore