آزادکشمیر بھر کی طرح سرکل کہوڑی ضلع مظفرآباد کی ماہانہ پراگرس میٹنگ کا انعقاد بھی کیا گیا . پروگریس میٹنگ میں وزیر وائلڈ لائف، فشریز و ترقیاتی ادارہ مظفرأباد سردار جاوید ایوب نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت راجہ ظہیر اقبال نے اس موقع پر ماہانہ پراگریس رپورٹ کا جائزہ لیا اور وزیرحکومت سردار جاوید ایوب کو تفصیلی بریفنگ بھی دی ۔ میٹنگ کے اختتام پر سرکل کہوڑی کے تمام توسیع مراکز پر زمینداران کو بروقت بیج سبزیات کی فراہمی کے لیےسٹاف کو موسم گرما کی سبزیات کا بیج اجراء بھی کیا گیا۔بعد از میٹنگ وزیر وائلڈ لائف، فشریز و ترقیاتی ادارہ مظفرأباد سردار جاوید ایوب نے سرکل آفس کا وزٹ کیا اور رواں سیزن کے دوران محکمہ زراعت کے تحت جاری حالیہ شجر کاری مہم میں حصہ لیتے ہوئے سرکل کہوڑی کے احاطہ میں پھلدار پودا تنصیب کیا۔اس موقع پر وزیر حکومت نے محکمہ زراعت ضلع مظفرأباد کی اس کامیاب شجر کاری مہم پر محکمہ زراعت کو مبارک باد دی اور زمیندار ان سے درخواست کی کہ علاقے میں رواں سیزن کے دوران زیادہ سے زیادہ پھلدار پودے تنصیب کیے جائیں جس سےمستقبل میں ناصرف خطے کو پھلوں کی پیداوار میں خود کفیل بنایا جا سکے بلکہ موسمیاتی تبدیلیوں کا بھی مقابلہ کیا جاسکے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
