آزادجموں و کشمیر کے وزیر اطلاعات پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ اللہ پاک کو عبادت سے راضی کریں ،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اطاعت سے راضی کریں اور مخلوق خدا کو خدمت سے راضی کریں ۔ آج کی یہ تقریب ان بچوں کے اعزاز میں ہے جنہوں نے ابتدائی تعلیمی سال اعزاز کے ساتھ مکمل کئے ۔انہوں نے وائٹ کوٹ تقریب کے طلباء کو مبارکباد دیتے ہوے کہا کہ آپ کی جدوجہد رنگ لائی ہے اور آج آپ نے وائٹ کوٹ پہن لئے ہیں ،آج آپ نے پہلی سیڑھی پر قدم رکھا ہے اللہ پاک آپ کو آخری سیڑھی تک کامیابی عطا فرمائے ۔انیسویں صدی سے اسکا آغاز ہوا اور نوے کی دہائی سے وائٹ کوٹ تقریب کا آغاز ہوا ۔اللہ پاک آپ کو آخرت کی منازل میں بھی کامیابی عطا فرمائے ،میں ایک طالب علم ہوں علم کی مجلس میں میں ایسے خوش ہوتا ہوں جیسے مچھلی پانی میں خوش ہوتی ہے ،آپ بھی ہمیشہ طالب علم رہیں جیسے ہی ہم یہ سمجھتے ہیں ہم گرینڈ ماسٹر بن گئے ہیں تو پھر خرابی آتی ہے ۔طلباء سوال کرنے کی عادت ڈالیں اور اساتذہ سوال و جواب کو اہمیت دیں ،اس طرح سیکھنے کا موقع ملتا ہے ،ہماری ینگ جنریشن ہماری طاقت ہے یہ باعث فخر بھی ہے اور اس اگر ان کی تعلیم و تربیت میں کمی رہ جائے تو پھر خرابی بھی جنم لیتی ہے ،وزیر اطلاعات پیر محمد مظہر سعید شاہ نے ان خیالات کا اظہار وطیم میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میں وائٹ کوٹ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوے کیا ۔اس موقع پر وطیم میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے چییرمین پروفیسر ڈاکٹر عبد الرشید میاں ،پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر میجر جنرل(ر) محمد احمد ہلال امتیاز ملٹری ،پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر بریگیڈئر (ر) سید گلزار علی بخآری ستارہ امتیاز ملٹری کے علاؤہ فیکلٹی ممبران اور میڈیکل طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ ڈاکٹر کی مسکراہٹ شفاء ہے ڈاکٹر اور عالم کو خوش اخلاق ہونا چاہیے آپ کے عوام سے واسطہ رہتا ہے ایمرجنسی میں آپ کو اپنا کام زیادہ کرنا پڑتا ہے اللہ نے آپ کو اس کام کیلیے چنا ہے لہذا محنت سے اپنی تعلیم مکمل کرنی ہے ، انہوں نے کہا کہ دین سے جڑیں دین ترقی سے نہیں روکتا،
استاد استاد ہوتا ہے اسکی عزت کو لازم رکھیں ،دین اسلام چند عبادات کے مجموعے کا نام نہیں ہے یہ کوئی ہندو ازم نہیں ہے نہ نصرانی ہے کہ صرف اتوار کو حاضری دینی ہے اسلام دین ہے یہ سسٹم آف لائف ہے ،ہم پر اللہ کا کرم ہے کہ ہماری دنیا بھی عبادت ہے اگر ہم اسے اللہ کے حکم اور رسول اللہ کے طریقے کے مطابق ڈھال لیں ،ملازمت ،تجارت ،پڑوسی سے اچھا سلوک ،کھانا کھانا ،سونا ،جاگنا سب عبادت ہے ۔انہوں نے کہا وجود دو چیزوں سے بنا ہے مادہ اور روح اللہ پاک ہر چیز امر کن سے بنایا انسان کو اللہ پاک نے خود بنایا پھر اس میں اپنی روح پھونکی ،آپ ڈاکٹر بننے جا رہے ہیں اس لئے آپ سے یہ باتیں کرنا ضروری ہیں تاکہ آپ تخلیق انسان کو سمجھیں کیوںکہ آپ کںےتعلق انسان سے ہے ۔آپ ڈاکٹر بن کر جب انسانیت کی خدمت کریں گے تو آپ کو پتہ ہو گا کہ اس سے دنیا میں بھی عزت ملے گی اور آخرت میں بھی نیکی مکے گی تو آپ کا بطور ڈاکٹر خدمت کا جذبہ بڑھ جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ میری سات نسلیں استاد رہی ہیں میں ایک طالب علم کے طور پر آپ کے سامنے حاضر ہوں ،سورج ،چاند ،پر ہمارے ہونے یا نہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا مگر اگر سورج یا چاند نہ نکلیں تو کائنات پر فرق پڑے گا اس کا مطلب ہے ساری کائنات انسان کیلیے بنی ہے اس لیے انسان کی بڑی اہمیت ہے ۔انہوں نے کہا کہ تعلیم کی اہمیت قرآن پاک سے واضح ہے جس نے اقراء سے وحی کا آغاز کیا ،اس لئے علم کو اسلام میں بڑی اہمیت حاصل ہے ،کالج ،یونیورسٹی ،میڈیکل کالجز ،انجنییر کالجز ،مدارس سب کی تعلیم اپنی اپنی ہے پڑھنے کے بعد اللہ کو نہیں بھولنا ،کائنات کو پڑھتے پڑھتے کائنات میں نہ کھو جانا یہی ہمارا محرک ہے ۔آپ کو قرآن پاک کی طرف بھی آنا ہے بطور ڈاکٹر آپ قرآن پاک کو ترجمے کے ساتھ پڑھیں یہ آپ کو علمی فایدہ دیگا ،دنیا اور آخرت کو الگ کر دیا گیا ہے حالانکہ ایسا نہیں ہے ،دنیا کا راستہ آخرت کی طرف جاتا ہے ،امین تاجر ،عادل حکمران ،محنتی ،اپنے خاندان کیلیے محنت کرنے والے کو بہترین قرار دیا گیا ہے ،اپنا کام دیانتداری سے کرنے والوں کا درجہ بلند ہے ۔ ڈاکٹر کیتھن مور ایمبرولوجسٹ تھے ان سے سوال کیا گیا علم جین پر جو قرآن پاک کہتا ہے اس سے متعلق آپ کیا کہتے ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ اس صدی میں جو علم جین کی تعریف کی گئی وہ حیران کن ہے ۔کائنات میں اس سے بہتر تعریف نہیں کی جا سکتی ۔اس لئے ہمیں کمپلیکس سے باہر آنا ہو گا خود کو دین کے ساتھ جوڑنا ہو گا تب ہی ہم ترقی کی منازل طے کریں گے۔آپ کو پہلا مرحلہ کامیابی سے پار کرنے پر مبارک ہو محنت اور نیک نیتی سے آگے بڑھیں اور قوم کے جذبے کو شعار بنائیں ۔عربی میں کہتے ہیں جس نے کوشش کی اس نے پا لیا آپ بھی کوشش کریں گے تو اپنے حلف کے مطابق اسے پا لیں گے ۔انہوں نے وطیم میڈیکل کالج اینڈ ڈینٹل کالج کے چییرمین اور پرنسپل کا شکریہ ادا کیا ۔ چیئرمین نے بھی طلباء سے خطاب کیا اور انہیں مبارکباد دی اور ان کے والدین کو بھی مبارک دی ۔تقریب کے اختتام پر وزیر اطلاعات کو یادگاری شیلڈ بھی دی گئی ۔

