سیکرٹری خوراک سہیل اعظم کی زیرصدارت محکمہ خوراک کے آفیسران کا ایک اجلاس نظامت خوراک میں منعقد ہوا۔

سیکرٹری خوراک سہیل اعظم کی زیرصدارت محکمہ خوراک کے آفیسران کا ایک اجلاس نظامت خوراک میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ناظم خوراک /سیکرٹری فوڈ اتھارٹی عبد الحمید کیانی کے علاوہ ضلعی آفیسران محکمہ خوراک نے شرکت کی۔ اجلاس میں عوام الناس کو بلاتخصیص میعاری آٹا کی فراہمی فلور ملز وڈپوہا کی پڑتال اور دیگر محکمانہ امور کا جائزہ لیا گیا۔ ضلعی آفیسران کو رمضان المبارک میں خصوصی طور پر آٹا کی نگرانی اور بلاتخصیص عوام الناس کو فراہمی کیلئے ہدایات جاری کی گئیں ۔ سیکرٹری خوراک نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر فوڈ اتھارٹی کی موبائل لیبارٹریز موصول ہو چکی ہیں جن میں دودھ ، آئل گھی اور دیگر اشیاء خوردونوش کے تجزیہ کیلئے جدید نوعیت کی مشینری موجود ہے۔ موبائل لیبز کو جلد اضلاع کے حوالہ کردیا جائے گا جن کے مئوثر استعمال کو یقینی . بناتے ہوئے اشیائے خوردونوش کی پڑتال عمل میں لائی جائے گی اور نمونہ جات کے تجزیہ کی رپورٹس فراہم کی جائیں ۔ ڈائر یکٹر خوراک سیکرٹری فوڈ اتھارٹی نے رمضان المبارک کے دوران اشیاء خورد ونوش کی خصوصی چیکنگ کیلئے ضلعی آفیسران کو ہدایات جاری کیں ۔ سیکرٹری خوراک نے واضح کیا کہ عوام الناس کو معیاری اور خالص اشیاء خورد ونوش کی فراہمی کو یقینی بنانا آزاد جموں و کشمیر فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے۔

Share This Post

More To Explore