رمضان المبارک کے دوران اشیاء خورونوش کے معیار کی پڑتال کے لیے خصوصی ٹیموں کی تشکیل۔ رمضان المبارک کی آمد آمد ہے۔ حکومت کی جانب سے عوام کو سستی اور معیاری اشیاء خورونوش کی فراہمی کے لیے خصوصی اقدامات کیئے جارہے ہیں۔ ماہ مبارک کے دوران عوام کی سہولت کے لییسستا بازار و غیرہ کے سٹالز لگائے جاتے ہیں لیکن احتمال ہے کہ فوڈ بزنس آپریٹرز کی جانب سے اشیاء کوسستا کر کے بیچنے کے لیئے معیار کو نہ گرادیا جائے۔ یوں بازاروں میں غیر معیاری اشیاء کی فروختگی کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ لہذا معمول کی چیکنگ کے علاوہ رمضان المبارک کے دوران اشیاء خورونوش کی چیکنگ کے لیے حسب ہدایت حکام بالا خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جارہی ہیں جو آفیسران پر مشتمل ہوں گی اور متعلقہ بازاروں میں اپنی خدمات سر انجام دیں گی۔ یہ ٹیمیں ماہ رمضان المبارک میں عوام الناس کو معیاری اشیاء خوردنوش کی فراہمی کو یقینی بنانے کے علاوہ مطابق شیڈ ول مظفر آباد / جہلم ویلی شہر کے جملہ انٹری پوائنٹس پر ناکہ بندی کرتے ہوئے غیر معیاری اشیاء خوردنوش کی ترسیل کرنے والوں کے خلاف فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2017 ء کے تحت سخت کارروائیاں عمل میں لانے کے علاوہ مختلف امور کو خصوصی طور پر پڑتال کا حصہ بنائیں گے۔ ان امور میں رمضان المبارک کے دوران پکوڑے سموسے جلیبی اور دیگر تلی جانے والی اشیاء کے لیئے تیل اور گھی کے بار بار استعمال کو روکا جائے گا اور ٹیسٹنگ کے عمل سے گزارا جائے گا۔ سموسے، پکوڑے،جلیبی اور اس طرح کے تیار کھانے، اشیاء کیسٹال، ریڑھی وغیرہ پر رکھی گئی اشیاء ایسی جگہ فروخت نہ ہوں جہاں گردو غباران پر پڑتا ہو اور مکھیاں وغیر ہ بیٹھتی ہوں۔ ان اشیاء کو ڈھانپ کر رکھوایا جائے گا۔ پکوڑوں سموسوں جلیبی اور اسی نوعیت کی اشیاء کی پیکنگ اخبارات اور دیگر سیاہی والے پیپرز میں کیئے جانے کی سختی سے حوصلہ شکنی کی جائے گی۔ غیر معیاری، ناقص اور گلی سڑی سبزی فروٹ کی فروختگی پر کڑی نظر رکھی جائے گی نیز غیر معیاری مشروبات کی فروختگی کو روکا جائے گا۔ بیکرز مصالہ جات اور پانی کی کوالٹی یقینی بنائی جائے گی۔ محکمانہ ہدایات پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2017 ء کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور رپورٹ بعد از مرتبگی دفتر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مظفر آباور پورٹ ارسال کی جائے گی۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
