آزادجموں وکشمیر یونیورسٹی کے شعبہ ماس کمیونیکشن اور میڈیاسوسائٹی کے زیراہتمام محکمہ اطلاعات آزادکشمیر کے تعاون سے ” سوشل میڈیا پروڈکشن اینڈ نریٹیو بلڈنگ” کے عنوان سے ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا

آزادجموں وکشمیر یونیورسٹی کے شعبہ ماس کمیونیکشن اور میڈیاسوسائٹی کے زیراہتمام محکمہ اطلاعات آزادکشمیر کے تعاون سے ” سوشل میڈیا پروڈکشن اینڈ نریٹیو بلڈنگ” کے عنوان سے ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعہ کشمیر کے طلبہ کو فیک نیوز، مس انفارمیشن، ڈس انفارمیشن، میڈیا ایتھکس اور ذمہ دارانہ صحافت سمیت ویڈیو پروڈکشن ٹیکنیکس بارے لیکچرز دیے گئے۔۔ ورکشاپ میں سیکرٹری اطلاعات حکومت آزادکشمیر سردارعدنان خورشید نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی اور طلبہ کے سوالوں کے جواب دیے۔ورکشاپ کے ابتدائی سیشن میں ناظم تعلقا ت عامہ راجہ امجد حسین منہاس اور محمد بشیر مرزا نے بھی شرکت کی. ورکشاپ کے پہلے روز سینئر صحافی آصف رضا میر، ڈاکٹر مبشر نقوی، انفارمیشن آفیسر راجہ سہیل خان اور نعیم احمد عباسی نے شرکاء کو لیکچرز دیے۔ سیکرٹری اطلاعات سردارعدنان خورشید نے طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سوشل میڈیا نے ہرشعبہ ہائے زندگی کو اپنے حصار میں لے رکھا ہے۔گزشتہ چند سالوں میں سوشل میڈیا کا انقلاب آیا ہے جس سے بہت سی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں۔ ہمیں مثبت چیزوں کو آگے لیکر چلنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سوشل میڈیا میں جہاں معلومات تک رسائی آسان ہوئی ہے وہیں فیک نیوز اور مس انفارمیشن کی وجہ سے یہ رسائی خطرناک بھی ہوگئی ہے اس حوالے سے ہمیں سوشل میڈیا کا ذمہ داری سے استعمال کرنا ہے۔

Share This Post

More To Explore