ڈپٹی کمشنر مظفر آبادمدثر فاروق کی زیر صدارت میں ضلعی پرائس کنٹرل کمیٹی کے حوالہ سے ایک اجلاس ہوا۔ اجلاس میں مجسٹریٹس،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مظفر آباد کے علاوہ تاجر تنظیم ہاء کے نمائندگان اور مختلف مکاتب افکار کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر مظفر آبادمدثر فاروق کی زیر صدارت میں ضلعی پرائس کنٹرل کمیٹی کے حوالہ سے ایک اجلاس ہوا۔ اجلاس میں مجسٹریٹس،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مظفر آباد کے علاوہ تاجر تنظیم ہاء کے نمائندگان اور مختلف مکاتب افکار کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔ دوران اجلاس ڈپٹی کمشنر مظفر آباد نے شرکاء کو بتایا کہ آمدہ ماہ رمضان المبارک 2025 کے دوران عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے گا۔ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اشیاء خورد و نوش سبزی وفروت و گوشت و غیرہ کے معیار / کوالٹی کے حوالہ سے غرض و غائت بیان کی۔ باہمی مشاورت کے ساتھ دوران اجلاس میں رمضان المبارک میں روزانہ کی بنیاد پرسستے بازار لگانے کا فیصلہ کیا گیا جس کے لیے میونسپل کارپوریشن کی ذمہ داری لگائی گئی۔ اجلاس میں دوران رمضان المبارک مرغ ایسوسی ایشن مظفر آباد نے سرکاری سطح پر جاری ہونے والے مرغ کے انراخ میں مطابق ریٹ لسٹ فی کلو 05 روپے کم فروخت کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔فیصلہ کیا گیا کہ رمضان المبارک میں مرغ کے انراغ معمول سے 05 روپے فی کلو کم کے حساب سے جاری کیے جائیں گے، جس سے عوام الناس کو مرغ ایسوسی ایشن کی جانب سے ایک ریلیف دیا گیا ہے۔ مرغ کی دکانوں پر صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھے جانے کی ہدایت کی گئی۔ اجلا س میں سبزی و فروٹ ایسوسی ایشن مظفر آباد نے شہریان مظفر آباد کو دوران رمضان المبارک ریلیف دیتے ہوئے سبزیات کی حد تک مانسہرہ سے جاری شدہ سرکاری انراخ جبکہ فروٹ کی حد تک راولپنڈی سے جاری شدہ انراخ کے مطابق بدوں اضافہ فروخت کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اجلا س میں اتفاق رائے سے فیصلہ ہوا کہ معیاری پکوڑا سموسہ بنانے کے ساتھ ساتھ جاری شدہ ریٹ لسٹ پینافیلکس بنا کر نمایاں جگہ پر آویزاں کریں گے۔ دودھ دہی کے ریٹس میں دوران رمضان کسی قسم کا اضافہ نہ ہونے کا فیصلہ ہوا اور معیار کو چیک کرنے کے لیے مختلف ٹیم ہا ترتیب دی گئی ہیں۔ انسپکٹر اوزان و پیمائش ایک ہفتہ کے اندر مظفر آباد کے اندر تمام دوکانداروں کے پاس موجود اوزان و پیمائش کے آلہ جات کو Standardized کر کے رپورٹ پیش کریں گے۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ تمام ادارے شہریوں کو دوران رمضان ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات عمل میں لائیں گے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ شہری کسی بھی شکایت کی صورت میں کنٹرول روم (ڈپٹی کمشنر آفس)نمبرات920224-05822,واٹس ایپ 03135215298،اور 15پر رابط کریں۔

Share This Post

More To Explore