سانحہ کنن پوشپورہ کے خلاف کل جماعتی حریت کانفرنس اور انٹرنیشنل فورم فار جسٹس کے زیر اہتمام فاطمہ جناح پوسٹ گریجویٹ گرلز کالج مظفرآباد میں سمینار اور احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا۔ مظاہرین کا کنن پوشپورہ کے اندوہناک واقعہ میں ملوث بھارتی دہشت گرد فوجیوں کے خلاف تادیبی کاروائی کا مطالبہ۔ 22 اور 23 فروری 1991 کی رات کو مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے علاقے کنن اور پوش پورہ میں کشمیری خواتین پر جنسی تشدد اور ہراسانی کا ایک بدترین واقعہ رونما ہوا تھا جس میں بھارتی قابض افواج کے سینکڑوں فوجی ملوث تھے بھارتی فوجیوں نے انسانیت کو شرمندہ کرتے ہوئے 22 اور 23 فروری کی رات 1991 میں کنن اور پوش پورہ کا محاصرہ کیا۔ مجبور و محکوم کشمیری خواتین پر جنسی تشدد کیا گیا بتایا جاتا ہے کہ 50 سے زائد عفت ماب کشمیری خواتین کی چادر عصمت کو تار تار کیا گیا تھا۔ اس اندوہناک واقعہ کے خلاف کل جماعتی حریت کانفرنس اور انٹرنیشنل فورم فار جسٹس اینڈ ہیومن رائٹس کے زیر اہتمام دارالحکومت میں سمینار اور احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا مظاہرین ” گرفتار کرو گرفتار کرو بھارتی فوجیوں کو گرفتار کرو ” ” کشمیری خواتین انصاف کو انصاف دو ” جیسے نعرے بلند کر رہی تھیں۔ احتجاجی مظاہرے کی قیادت کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر کے راہنماؤں مشتاق الاسلام، محترمہ شمیمہ شال، عثمان علی ہاشم، پرنسپل میڈیم شبنم ہومہ، پروفیسر ڈاکٹر حمیرا خالد، طالبہ رئیسہ رفیق، شفق اشفاق اور دیگر کر رہے تھے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ کنن اور پوش پورہ میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں جو بدترین دہشتگردی کا واقعہ رونما ہوا تھا کئی برس گزرنے کے باوجود اس واقعے میں ملوث بھارتی فوجیوں کے خلاف کوئی تادیبی کاروائی نہیں کی گئی نہ ہی کنن پوش پورہ کے واقعہ میں ملوث بھارتی فوجی آفیسران کے خلاف کوئی قانونی چارہ جوئی سامنے آئی۔ مقررین نے کہا کہ جس کی وجہ سے بھارتی دہشت گردوں کی موجودگی سے کشمیری خواتین اور بچیاں عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ مقررین نے کہا کہ کشمیر کے اندر بھارتی فوج خواتین پر تشدد جنسی ہراسانی کے بدترین اقدامات کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے مقررین کا کہنا تھا کہ کنن اور پوش پورہ کا واقعہ ہو یا شوپیان کی نیلوفر اور آسیہ کا واقعہ ہو یا اس طرح سے ان ساڑھے گیارہ ہزار خواتین کے واقعات ہوں جنہیں گزشتہ 35 برسوں میں بھارتی قابض فوجیوں نے جنسی تشدد کا نشانہ بنایا مقررین نے کہا کہ افسوس سے یہ کہنا پڑ رہا ہے کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے کشمیر کے اندر خواتین پر ظلم بربریت تشدد اور جنسی ہراسانی میں ملوث بھارتی فوجیوں کے خلاف کوئی اقدامات نہیں کیے جس کی وجہ سے بھارتی فوجیوں کو یہ کھلی چھٹی مل چکی ہے کہ وہ کشمیری خواتین پر ظلم اور تشدد کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہے ہیں مقررین نے کہا کہ کشمیر کے اندر اس وقت 22 ہزار بیوہ خواتین موجود ہیں جن کے شوہروں کو بھارتی فوجیوں نے شہید کیا اور اس طرح سے 2700 سے زائد نیم بیوہ خواتین کشمیر کے اندر موجود ہیں جن کے شوہروں کو بھارتی قابض فوجیوں نے گھروں سے اغوا کیا اور اج تک ان کے زندہ یا شہید ہونے کا کوئی پتہ نہیں ہے۔ پوسٹ گریجویٹ کالج میں منعقدہ سمینار اور احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے کنن اور پوش پورا کی وہ درجنوں خواتین آج بھی انصاف کی منتظر ہیں جنہیں بھارتی غاصب فوجیوں نے اپنی ہوس کا نشانہ بنایا مقررین نے عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارتی حکومت پر دباؤ ڈالیں کہ کشمیر کے اندر خواتین پر تشدد کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا ترک کیا جائے پوسٹ گریجویٹ کالج میں منعقدہ کنن پوش پورہ کی خواتین کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ان کے لیے انصاف کی اپیل کرنے والی طالبات نے مطالبہ کیا کہ دنیا مقبوضہ کشمیر کے اندر بھارتی افواج کے ہاتھوں کشمیری خواتین پر تشدد کو روکنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
