کمشنر مظفرآباد ڈویژن مسعود الرحمان کی زیر صدارت مظفرآبا د شہر کی خوبصورتی اور تزئین و آرائش کے حوالہ سے اجلاس منعقد ہوا۔

کمشنر مظفرآباد ڈویژن مسعود الرحمان کی زیر صدارت مظفرآبا د شہر کی خوبصورتی اور تزئین و آرائش کے حوالہ سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر مظفرآباد،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) مظفرآباد اور مظفر آباد شہر کے چھوٹے بڑے جملہ بازار ہاء کے تاجران کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔ کمشنر مظفرآباد ڈویژن نے مظفرآباد شہر کی خوبصورتی اور تزئین و آرائش کے حوالہ سے اقدامات کی نسبت شرکاء اجلاس کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اس مقصد کیلئے مظفرآباد شہر کے تاجران بھی اپنی سطح پر ہر ممکن اقدامات عمل میں لائیں۔ کمشنر مظفرآباد ڈویژن نے کہا کہ مظفرآباد شہر کی تزئین و آرائش کے ذریعے خوبصورتی میں اضافہ کیا جائے گا۔جس میں انہوں نے جملہ تاجران کو اس ضمن میں اپنا اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے شرکاء اجلاس کو بتایا کہ شہر کے اندر بہت سے ترقیاتی منصوبہ جات مکمل ہو چکے ہیں اور جو زیر تعمیر ہیں ان کو بھی جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ شہر کے جملہ بازاروں اور شاہرات پر ایسے اقدامات کیے جائیں، جن سے بازاروں اور شاہرات کی خوبصورتی میں اضافہ ہو سکے تاکہ باہر سے آنے والے حضرات / سیاح کے لیے قابل توجہ بن جائیں۔کمشنر مظفرآباد ڈویژن نے ایسے تھڑا جات اور ریڑھیاں جو ایک طرف ٹریفک کی روانی کو متاثر کرتے ہوئے شہریوں کیلئے تکلیف کا باعث بن رہی ہیں اور دوسری طرف شہر کی خوبصورتی کو بھی متاثر کر رہی ہیں کو فی الفور ختم کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔ مظفرآباد شہر کے تاجران نے فرداً فرداً تاجران کو درپیش مسائل سے کمشنر مظفرآباد ڈویژن و ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کیا اور اظہار کیا کہ کمشنر مظفرآباد ڈویژن کی مظفرآباد شہر کیلئے خدمات نا قابل فراموش ہیں،تاجران کی جانب سے کمشنر مظفرآباد ڈویژن کی خدمات کو سراہا چاہے وہ تجاوزات کا خاتمہ کے سلسلہ میں ہو یا مظفرآباد کی خوبصورتی کے حوالہ سے اقدامات ہوں۔ تاجران کی جانب سے مظفرآباد شہر کی خوبصورتی اور تزئین و آرائش کے حوالہ سے اقدامات اٹھائے جانے کے علاوہ ضلعی انتظامیہ سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرواء گئی۔اجلاس میں مظفرآباد شہر کی خوبصورتی اور تزئین و آرائش کے سلسلہ میں پہلے مرحلہ پر بازار ہاء کے سامنے موجود شاہرات سے تزئین و آرائش کے کام کا آغاز کرتے ہوئے بجلی کے کھمبوں کو پینٹ کئے جانے اور ان کھمبوں کے ساتھ Flowering potsاور Strip Lights لگائی جانے کے علاوہ دیواروں، جنگلوں اور دکانات کو ایک ہی رنگ سے پینٹ کئے جانے پر اتفاق کیا گیا۔ اس کے علاوہ بازاروں میں جہاں کہیں جگہ دستیاب ہے وہاں پر Plantationکئے جانے کے اور حسب ضرورت کوڑا دان وغیرہ لگائے جانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

Share This Post

More To Explore