وزیر اطلاعات آزاد کشمیر مولانا پیر محمد مظہرسعید شاہ ایک روزہ دورے پر بالائی نیلم کے علاقے کیل پہنچ گئے جہاں انہوں نے تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال کیل کا دورہ کیا۔

وزیر اطلاعات آزاد کشمیر مولانا پیر محمد مظہرسعید شاہ ایک روزہ دورے پر بالائی نیلم کے علاقے کیل پہنچ گئے جہاں انہوں نے تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال کیل کا دورہ کیا۔ پیر مظہر سعید شاہ نے ایمرجنسی سمیت ہسپتال میں داخل مریضوں کی عیادت کی اور ان سے دستیاب علاج معالجے کی سہولیات بارے دریافت کیا۔ اوپی ڈی سمیت مختلف شعبہ جات میں دستیاب طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور ایمرجنسی شعبے میں ادویات کے سٹاک کا معائنہ کیا اور ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر وزیر اطلاعات آزادکشمیر مولانا پیر محمد مظہرسعید شاہ نے کہا کہ حکومت عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔ شدید موسمی حالات کے دوران حکومت آزادکشمیر کی جانب سے بالائی نیلم کے عوام کو معیاری صحت کی سہولیات کی فراہمی اس بات کی دلیل ہے کہ صحت کا شعبہ ہماری ترجیحات میں سر فہرست ہے۔ اسی طرح حکومت نے عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے تاریخی صحت پیکیج دیا ہے۔ ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی کمی کو پورا کرنے کیلئے کنٹریکٹ پر ڈاکٹرز بھرتی کر رہے ہیں۔ حادثات کے دوران ریسکیو 1122سمیت ہسپتالوں میں 24/7 ایمرجنسی سروسز کو مزید بہتر بنائیں گے۔ ہسپتال میں داخل مریضوں نے وزیر اطلاعات کے اچانک دورے کا خیر مقدم کیا۔

Share This Post

More To Explore