وزیراطلاعات آزاد کشمیر مولانا پیرمحمد مظہر سعید شاہ نے کہا کہ اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے ہمیں ہر شعبے کی ترقی کیلئے اسلامی تعلیمات سے رہنمائی لینی چاہئے۔ صحت کے شعبے کی بہتری کیلئے بھی اسلامی تعلیمات سے رہنمائی لینی ہو گی۔

وزیراطلاعات آزاد کشمیر مولانا پیرمحمد مظہر سعید شاہ نے کہا کہ اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے ہمیں ہر شعبے کی ترقی کیلئے اسلامی تعلیمات سے رہنمائی لینی چاہئے۔ صحت کے شعبے کی بہتری کیلئے بھی اسلامی تعلیمات سے رہنمائی لینی ہو گی۔ قران پاک میں ایمبریالوجی کے علم بارے میں تفصیلی ذکر ہے اسی طرح دیگر علوم کیلئے بھی قرآن پاک دنیا کی سب سے مستند کتاب ہے جہاں سے ہمیں رہنمائی لینی چاہیے۔ پیرا میڈیکل سٹاف عوام کو طبی سہولیات فراہم کر کے عبادت کا فریضہ سرانجام دے رہا ہے۔ بطور چئیرمین وزیراعظم معائنہ وعملدرآمد کمیشن آزاد کشمیر کے ہسپتالوں سمیت عباس انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز امبور ہسپتال میں عوام کو دستیاب صحت کی سہولیات کا وقتا فوقتا معائنہ کیا۔وزیراعظم آزاد کشمیر کے ویژن کے مطابق صفائی ستھرائی سمیت دیگر صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے۔ پیرا میڈیکل سٹاف نے ایمرجنسی صورتحال میں فرنٹ لائن ورکر کا کام کیا ہے۔حکومت پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے مطالبات پر غور کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اطلاعات پیر مظہر سعید شاہ نے پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن آزاد کشمیر کے مرکزی عہدیداران کی حلف برداری تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اطلاعات آزاد کشمیر پیر مظہر سعید شاہ نے پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن آزاد جموں وکشمیر کے مرکزی عہدیداران سے ان کے عہدوں کا حلف لیااورنو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے ان سے وہ آئین کی پاسداری، ملازمین کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں رہنے اور ملازمین کے اجتماعی مفادات کو انفرادی مفادات پر ترجیح دینے کا حلف لیا۔ وزیر اطلاعات نے پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن آزاد کشمیر کو عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے مطالبات متعلقہ فورم پر اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ اسلام کی تعلیمات کے مطابق تمام تعصبات سے بالا تر ہو کر تمام شعبہ ہائے زندگی میں عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔ پروپیگنڈے وار فئیر کے خلاف نبی کریم نے بھی کفار مکہ کے پروپیگنڈے کا موثر جواب دیا۔عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج کے دوران حکومت کا بیانیہ عوام تک پہنچانے کیلئے اپنی ذمہ داری پوری کی۔عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ آزاد کشمیر میں صحت پیکج دے کر اپنے منشور کو عملی جامہ پہنا یا ہے۔آزاد کشمیر پیرا میڈیکل و دیگر الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کے مطالبے پر ان کووفاقی ملازمین کے مساوی الاؤنسز کی منظوری دی۔ پیر مظہر سعید شاہ نے ملازمین سے ہڑتال کلچر کو ختم کرکے عوام کو طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ اس سے پہلے وزیر حکومت سردار جاوید ایوب نے پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی کےمظفرآباد ڈویژن کے عہدیداران سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔نو منتخب مرکزی صدر سید صمصام علی گردیزی نے مہمانان خصوصی کا تقریب آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئےپیرا میڈیکل سٹاف کے مسائل اور ان کی بہتری کیلئے مطالبات پیش کیے۔تقریب سے سابق امیدوار اسمبلی راجہ ثاقب مجید نے نومنتخب عہدیداران کومبارکباد دیتےہوئے کہا کہ وزیر اطلاعات پیر مظہرسعیدشاہ حکومت کی جاندار آواز ہے، کارڈیک ہسپتال میں مریض کی ٹریٹمنٹ کے دوران ڈاکٹرز مریض کی موت کی نسبت حکومت نے غیر جانبدارانکوائری کے ذریعے ڈاکٹرز کے خلاف کاروائی قابل ستائش ہے۔ پیرا میڈیکل سٹاف کے جائزمطالبات کو حکومت پورا کرے۔ وائس چئیرمین بار کونسل آزاد جموں وکشمیر سید اشفاق حسین کاظمی ایڈووکیٹ نے ضلع مظفرآباد کے پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کےنو منتخب عہدیداران، سابق ممبر اسمبلی/ چیف آرگنائزر آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس راجہ ثاقب مجید نے عباس انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز مظفرآباد کے پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کےنو منتخب عہدیداران، صدر آل پاکستان پیرامیڈیکل سٹاف و سابق مرکزی صدر پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن سید وقار حسین جعفری نے تحصیل مظفرآباد کے پیرا میڈئکل سٹاف ایسوسی ایشن کےنومنتخب عہدیداران اور سیکرٹری جنرل راجہ شاہد منیر نے تحصیل پٹہکہ کے پیرا میڈئکل سٹاف ایسوسی ایشن نو منتخب عہدیداران سے ان کے عہدوں کاحلف لیا۔ تقریب سے وائس چئیرمین آزاد کشمیر بار کونسل سید اشفاق کاظمی،ممبر ضلع کونسل سید علی رضا سبزواری ایڈووکیٹ، سابق مرکزی صدر پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن سید وقار حسین جعفری، چیف آرگنائزر پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی آزاد کشمیر، نگران اعلی مرکزی پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن آزاد کشمیر، صدر پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن مظفرآباد، ماجد اعوان ایڈووکیٹ،بانی صدر آزاد جموں وکشمیر پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی اشفاق حسین کاظمی، سابق مرکزی جنرل سیکرٹری راجہ منیر خان نے بھی خطاب کیا۔حلف برداری تقریب میں ناظم تعلقات عامہ راجہ امجد حسین منہاس، صدر سول سوسائٹی، علی رضا سبزواری ایڈووکیٹ، بار ایسوسی ایشن کے ممبران، پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے عہدیداران ودیگرنے شرکت کی۔

Share This Post

More To Explore