منسٹری آف کلائمیٹ چینج وانوائر مینٹل کوآرڈی نیشن اور یونیسیف کے اشتراک سے آزاد کشمیر میں واش سیکٹر کیلئے “کلائمیٹ ایکشن پلان” پر محکمہ لوکل گورنمنٹ کے زیر انتظام پی سی ہوٹل میں ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ کا مقصد آزاد کشمیر میں کلائمیٹ چینج کے WASH سیکٹر پر اثرات کے حل کیلئے ترجیحات کا تعین کرنا اور آزاد کشمیر کے لئے ایکشن پلان کو حتمی شکل دینا تھا۔

منسٹری آف کلائمیٹ چینج وانوائر مینٹل کوآرڈی نیشن اور یونیسیف کے اشتراک سے آزاد کشمیر میں واش سیکٹر کیلئے “کلائمیٹ ایکشن پلان” پر محکمہ لوکل گورنمنٹ کے زیر انتظام پی سی ہوٹل میں ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ کا مقصد آزاد کشمیر میں کلائمیٹ چینج کے WASH سیکٹر پر اثرات کے حل کیلئے ترجیحات کا تعین کرنا اور آزاد کشمیر کے لئے ایکشن پلان کو حتمی شکل دینا تھا۔ ورکشاپ میں آزاد کشمیر میں کلائمیٹ چینج کے بڑھتے ہوئے اثرات، مسائل اور ان کے حل کیلئے تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے آزاد کشمیر میں کلائمیٹ چینج کے WASH سیکٹر پر اثرات کو کم کرنے کیلئے ترجیحات کے تعین پر تفصیلی گفت وشنید کی اور پالیسی سازی، قدرتی طریقوں کو اپنانے، انفراسٹرکچر کی مرمتی/صفائی، توانائی کے متبادل طریقوں کے استعمال کے حوالے سے تجاویز پیش کیں۔اس موقع پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شاہد ایوب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے پوری دنیا متاثر ہو رہی ہے۔ بدقسمتی سے آزاد کشمیر متاثرین کلائمیٹ چینج میں سر فہرست ہے۔ انسانیت کی بقاء کیلئے ہم سب کو انفرادی طور پر اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنا ہو گا۔ ہمیں ذمہ دار شہری کا ثبوت دینا ہو گا اور پانی کے بے جا استعمال کو ترک کرنا ہو گا ، یہ قدرت کا انمول تحفہ ہے ۔محکمہ اطلاعات اور امور دینیہ اس حوالے سے عوام کو آگاہی فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔ ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچاو کیلئے قابل عمل ایکشن پلان وقت کی ضرورت ہے۔ماحولیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں خطہ بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔ یونیسیف کے واش آفیسر سٹیورٹ نے کلائمیٹ WASH سیکٹر کے پس منظر اور آزاد کشمیر کے لئے بنائے گئے ایکشن پلان پر ورکشاپ کے شرکاء کو سیشن دیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ریسرچ پالیسی منسٹری آف کلائمیٹ چینج وانوائرمینٹل کوآرڈی نیشن محترمہ صائمہ نذیر نے بتایا کہ وفاقی وزارت موسمیاتی تبدیلی کلائیمیٹ چینج کے حوالہ سے تمام صوبہ جات بشمول آزاد کشمیر اور گلگلت بلتستان میں یونیسیف کے تعاون سے ایکشن پلان مرتب کروا رہی ہے جو کہ بعد ازااں وفاقی پلان کا حصہ بن گا ۔ کشمیر کے پانی کے ذخائر وفاق اور صوبوں کے لیے لائف لائن ہیں ۔ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ بابر منہاس نے ورکشاپ کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے یونیسیف، منسٹری آف کلائمیٹ چینج اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ورکشاپ کے شرکاء کو بتایا کہ اس وقت آزادکشمیر موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث بری طرح متاثر ہو رھا ہے، پانی کے چشمے خشک ہو گئے ہیں ، برف باری نہ ہونے کے برابر ہے اور بارشوں کا سیزن بھی گزر چکا ، پہلے سے موجود گلیشیر تیزی سے پگھل رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ عالمی مسئلہ ہے اسکے لیے وسائل اور کمٹمنٹ بھی درکار ہے، خشک سالی کے باعث فصلیں اور فروٹ بھی نہیں ہو رہے جو کہ غذائی بحران کا پیش خیمہ ہے ۔ اس وقت پاکستان کلائیمیٹ چینج کے شدید اثرات کی لپیٹ میں ہے،انہوں نے یونیسف، وفاقی وزارت موسمیاتی تبدیلی کے مہمانان کا تعاون فراہم کرنے پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔ورکشاپ میں ناظم تعلقات عامہ راجہ امجد حسین منہاس، ڈائریکٹر سوشل و ڈیجیٹل میڈیا محمد بشیر مرزا، ایڈیشنل سیکرٹری، توانائی و آبی وسائل ، تعلیم، ڈائریکٹر مذہبی امور، محکمہ لوکل گورنمنٹ، پبلک ہیلتھ انجنیرنگ ، جنگلات ، محکمہ تعلیم، ضلع کونسل ، محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، ڈیزاسٹرمنجمنٹ سمیت جامعہ کشمیر، اکیڈیمیہ کے نمائندگان و دیگر نے شرکت کی اور آزاد کشمیر کے واش سیکٹر کی بہتری کے لیے قابل عمل تجاویز دیں۔

Share This Post

More To Explore