آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر کے وزیر اطلاعات مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں قابض ہندوستانی فورسز کی جانب سے اسلامی اور تاریخ کشمیر کی کتابیں اور کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط کرنے پر شدید تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی انتہاء پسند وں کی جانب سے کشمیرکی تاریخ اور کلچر مٹانے کی مذموم کوشش کامیاب نہیں ہوگی ۔ 05اگست 2019کے غیر آئینی غیر قانونی اور غیراخلاقی اقدام کے بعد ہندوستان تسلسل سے ایسی مذموم کارروائیاں کررہا ہے ۔ ہندوستان کا نشانہ کشمیری مسلمان ہیں۔وزیراطلاعات آزادکشمیر نے کہاکہ بھارتی انتہاء پسند حکمران آر ایس ایس کے ایجنڈے کے تحت مسلمانوںکی شناخت مٹانے، ان کی تاریخ کو تبدیل کرنے اور جموں و کشمیر کی نئی نسل کو گمراہ کرنے کے لیے اسکولوں میں ہندوتوا نظریے پر مبنی نصاب مسلط کر رہی ہے ۔وزیراطلاعات نے کہاکہ ہندوستان نے انسانی تاریخ کے بدترین مظالم ڈھاکر کشمیریوں کا بدترین قتل عام کر کے تحریک آزادی کشمیرکو دبانے میں ناکام رہا ہے اب ڈیموگرافی کی تبدیلی اور کشمیریوں کی تاریخ اورتشخص مٹانے کی بھی مذموم کوشش کررہا ہے جس میں اسے اللہ کے فضل سے ناکامی ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ انسانی حقوق کی تنظیموں اور اداروں سے اپیل کرتاہوں کہ وہ ہندوستان کی اس بربریت اور انتہاپسندی کا نوٹس لیں ۔ وزیراطلاعات نے کہاکہ ہندوستان اس خطے میں دہشتگردی کا ماسٹرمائنڈ ہے ، ہندوستان کے مذموم ہتھکنڈوں کی وجہ سے سارے خطے کا امن داو پر لگاہوا ہے ۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
