ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری۔ اسسٹنٹ کمشنر رورل مظفراباد حماد بشیر نے گزشتہ رات، ایس ایچ او تھانہ صدر سید وجاہت کاظمی، تحصیلدار مظفرآباد قمر عزیز معہ نفری ویسٹرن بائی پاس پر نلوچھی سے صدر تھانہ تک ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کیا۔ اس دوران شیڈز، تھڑے اورریڑیاں ضبط کر لی گئیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر حماد بشیر نے کہا کہ ویسٹرن بائی پاس روڈ شہر کی مرکزی شاہراہ ہے۔ اس شاہراہ کے ساتھ کاروبار کرنے والے تمام دکانداران کو وارننگ دی گئی ہے کہ سامان دکان سے باہر ہونے کی صورت میں ضبط کیا جائے گا اور کسی کو بھی تجاوز کی اجازت نہیں ہوگی۔ تجاوزات کرنے والوں کے خلاف آپریشن جاری رہیں گے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
