آزاد جموں وکشمیر کے وزیر اطلاعات مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ نے دورہ بنگلہ دیش کے دوران بنگلہ دیش کے مشیر برائے اطلاعات ناہید الاسلام سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اطلاعات آزاد کشمیر مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ نے مشیر اطلاعات بنگہ دیش کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور دورہ کشمیر و پاکستان کی دعوت دی۔ وزیر اطلاعات مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا کہ پاکستان اور بنگلادیش برادر اسلامی ممالک ہیں اور کلمہ طیبہ کے مضبوط ترین رشتے میں جڑے ہوئے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان ٹیکسٹائل، زراعت، کھیل، فوجی ساز و سامان، لوگوں کے درمیان تعلقات، اور ثفافتی شعبوں میں تعاون کیلئے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے کے پوٹینشل کو بروئے کار لاتے ہوئے سیاسی اور معاشی مفادات کا حصول ممکن بنایا جا سکتا ہے۔ مشیر اطلاعات بنگلہ دیش ناہید الاسلام نے کہا کہ بنگلہ دیش میں نئی قیادت پاکستان کے ساتھ تعلقات کو نیا موڑ دینے کیلئے پر عزم ہے۔ وزیر اطلاعات آزاد کشمیر نے مشیر اطلاعات بنگلہ کو کشمیری شال پہنائی جبکہ مشیر اطلاعات بنگلہ دیش نے مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ کو تحائف دیے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
