ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات عاطف رحمان نے ویڈیو لنک کے ذریعے آزاد جموں و کشمیر کلائمیٹ چینج پالیسی عملدرآمد کمیٹی کے چوتھے اجلاس کی صدارت کی۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات عاطف رحمان نے ویڈیو لنک کے ذریعے آزاد جموں و کشمیر کلائمیٹ چینج پالیسی عملدرآمد کمیٹی کے چوتھے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں نیشنل کلائمیٹ چینج پالیسی2021 اور آزاد کشمیرکلائمیٹ چینج پالیسی2017 پر عمل درآمد کے حوالے سے کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور کارکردگی رپورٹ کی تیاری کیلئے درکار وسائل اور مسائل زیر بحث لائے گئے۔ اس موقع پر سیکرٹری ماحولیات، وائلڈ لائف و فشریز عامر محمود مرزانے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کلائمیٹ چینج پالیسی پر عملدرآمد کے حوالے سے محکمہ جات /سیکٹرز کے ساتھ موثر رابطہ کاری کرتے ہوئے محکمہ ماحولیات نے ایک جامع پلان ترتیب دیا ہوا ہے جس کے تحت تمام سیکٹرز کے اندر کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے رپورٹ فیڈرل منسٹری کو ارسال کی جائے گی۔ اجلاس میں سیکرٹری ماحولیات، وائلڈ لائف اینڈ فشریز عامر محمود مرزا نے کلائمیٹ چینج پالیسی کی پراگریس پر اب تک کئے گئے اقدامات پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کلائمیٹ چینج پالیسی 2017 میں موجود 13 سیکٹر ز کے حوالے سے ایک جامع پلان ترتیب دیا گیا ہے۔ اجلاس میں متعلقہ محکمہ جات کو آزاد جموں وکشمیر کلائمیٹ چینج پالیسی کی روشنی میں تفویض کردہ ٹاسک کے متعلق سفارشات مرتب کر کے رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اس ضمن میں ادارہ تحفظ ماحولیات موسمیاتی تبدیلیوں کی پالیسیوں کے حوالے سےتمام متعلقہ محکمہ جات سے رابطہ کاری کرتے ہوئے وفاقی منسٹری (فیڈرل منسٹری آف کلائمیٹ چینج وانوائرمینٹل کوآرڈی نیشن)کو رپورٹ کرنے کی ہدایت۔اجلاس میں محکمہ ماحولیات کے آفیسران کے علاوہ متعلقہ محکمہ جات کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

Share This Post

More To Explore