آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوپدری انوار الحق نے کہا ہے کہ ہمارا پاکستان سے رشتہ کلمہ طیبہ کی بنیاد پر قائم ہے ۔

آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوپدری انوار الحق نے کہا ہے کہ ہمارا پاکستان سے رشتہ کلمہ طیبہ کی بنیاد پر قائم ہے ۔ ہم “بائی فیتھ” پاکستانی ہیں ۔ تحریک آزادی کشمیر پر ہمارا دوٹوک بیانیہ مسلح افواج پاکستان اور عوام پاکستان کی بدولت ہی ممکن ہوا ہے، فقط پانی ہی نہیں جان ، لہو سمیت سب کچھ مملکت خداداد پاکستان پر قربان ہے ۔ رٹھوعہ ہریام پل، نیلم جہلم پروجیکٹ کے باعث مظفر آباد شہر میں رونما ہونے والی “موسمیاتی تبدیلیوں” سمیت بجلی، آٹا ، جاگراں پاور پروجیکٹ اور دیگر ڈیڈ پراجیکٹس اور مسائل بھی میرے دور حکومت سے پہلے کے ہیں ان سب مسائل کو حل کرنے کے لیے موجودہ حکومت نے اقدامات اٹھائے ہیں، سستی بجلی کی سہولت غیر معینہ مدت کے لیے ہے ، بجلی کے پراجیکٹس پر کام جاری ہے ، بجلی چوری کو روک کر نیٹ پرافٹ بڑھا رہے ہیں ،22 ماہ کی حکومت کے دوران ایک لمحہ ایسا نہیں آیا جب یہ نہ سنا ہو کہ میرے خلاف عدم اعتماد کی تحریک آرہی ہے ،جب ایکشن کمیٹی نے دوسرا احتجاج کیا تو احتجاج کو انتہائی پرامن طریقے سے ختم کروا دیا گیا ، اگر ایسا احتجاج مقبوضہ کشمیر میں ہوتا تو خون کی ندیاں بہتی ، کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادیں روڈ میپ مہیا کرتی ہیں ان قراردادوں میں مسئلہ کشمیر کے حل کی کوئی ڈیڈ لائن نہیں ہے ، بھارتی بربریت کو روکنے کے لیے “جہادی کلچر” کا سہارا لینا پڑا تو “جہاد” کا راستہ اپنائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق نے نجی ٹی وی کو انٹرویو کے دوران کیا ۔ وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا کہ جب پریشر گروپس روز مرہ کے معمولات زندگی میں خلل ڈالنا شروع کردیں تو ریاست کی ہر ممکن کوشش ہوتی ہے کہ شہریوں کی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے ۔ ہم نے مسائل کو” پرامن”طور پر حل کرنے کی کوشش کی ہے،“کشمیر کے پانی سے پیدا ہونے والی بجلی” کا موقف نادانی پر مبنی ہے ، پانی ہمیشہ قدرتی بہاؤ پر رہتا ہے،ہمارا سب کچھ پاکستان کے لیے قربان ہے ، جب سٹیٹس کو کو توڑا جاتا ہے تو ردعمل آتا ہے ۔ یہ بیانیے کی جنگ کا دور ہے ، جب تک اللہ نے میرے قلم میں اختیار رکھا ہے تحریک آزادی کشمیر اور گڈ گورننس کے لیے اقدامات اٹھاتا رہوں گا ،ایک اور سوال کے جواب میں وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ آزادکشمیر میں شہریوں کو جمہوری حقوق میسر ہیں ، بجلی چوری کو روک کر نیٹ پرافٹ بڑھا رہے ہیں ، جون تک وافر وسائل موجود ہیں بجلی پر سبسڈی جاری رہے گی ، ایک اور سوال کے جواب میں وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ ہمیں سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت سے ایک قدم آگے جانا ہوگا ۔ قرآن کہتا ہے کہ ہنود و یہود کبھی مسلمانوں کے دوست نہیں ہوسکتے ، اقوام متحدہ کے چارٹر کا آرٹیکل 51 بھی “حق دفاع” کی بات کرتا ہے ، ہمیں بھارتی بربریت کو روکنے کے لیے “جہادی کلچر” کا سہارا لینا پڑا تو “جہاد” کا راستہ اپنائیں گے ، بھارتی بربریت نہ رکی تو آزادکشمیر کے نوجوانوں کو مقبوضہ کشمیر کی ماؤں بہنوں کے تحفظ کے لیے خونی لکیر کو کراس کرنے سے کوئی نہیں روک سکے گا ۔

Share This Post

More To Explore