کمشنر مظفرآباد ڈویژن مسعود الرحمان کی زیر صدارت محکمانہ جائزہ اجلاس منعقدہوا۔

کمشنر مظفرآباد ڈویژن مسعود الرحمان کی زیر صدارت محکمانہ جائزہ اجلاس منعقدہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنرمظفرآبادڈویژن ملک اعجازاحمد ، ڈپٹی کمشنرنیلم ندیم احمد،ڈپٹی کمشنرمظفرآباد مدثرفاروق ، ڈپٹی کمشنرجہلم ویلی اشفاق گیلانی، سید عمران عباسی، اسسٹنٹ کمشنرمظفرآبادسٹی،رورل،پٹہکہ نصیرآباد،اٹھمقام،شاردہ، ہٹیاں بالا،چکار،لیپہ،تحصیلدارمظفرآباد،اٹھمقام،شاردہ،ہٹیاں بالا،چکار،لیپہ،نائب تحصیلدارمظفرآباد،گڑھی دوپٹہ،اٹھمقام،جورا،شاردہ، ہٹیاں بالا کے علاوہ دیگرآفیسران محکمہ مال نے شرکت کی۔ اجلاس میں تینوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرزنے اپنے اپنے اضلاع سے متعلقہ محکمانہ امور کی نسبت بریفنگ دیں۔ مسعودالرحمان کمشنر مظفرآباد ڈویژن نے اس موقع پر ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ عملہ فیلڈ، منسٹریل سٹاف اور آفیسران کی آپس میں کوآرڈینیشن کو مزیدبہتربنایا جائے۔ محکمہ میں سروس سٹرکچرکو مزید بہتر بنانے کے لئے ہم سب کو مل کرکام کرنا ہوگا۔باشندریاست اور ڈومیسائل سرٹیفکیٹ پرقانون کے مطابق احتیاط سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔اسلحہ لائسنس کے کام کو بہتر بنانے کے لئے موثراقدامات کیے جائیں۔ جملہ ملازمین محکمہ مال ڈویژن کی biometric حاضری کو یقینی بنایا جائے۔محکمہ مال کے عدالتی نظام کو مزیدموثربنایا جائے اور مختلف عدالت میں زیرکارمقدمات کو جلدازجلدیکسو کیا جائے آفات سماوی،ٹریفک حادثات اورانڈین آرمی فائرنگ کے متاثرین کو معاوضہ جات کی ادائیگی کے سلسلہ میں موثراقدامات کی ضرورت ہے۔computerization of land record کے عمل کو تیزاور بہتربنانے کے لیے مزیدسٹاف فراہم کرنے کے ضرورت ہے تاکہ computerization of land record جلدازجلد مکمل ہوسکے۔بالا دفاتر کی جانب سے ارسال کردہ تعمیلات اور شکایت کو بروقت یکسوکرتے ہوئے رپورٹ حکام بالا کو ارسال کرنے کے پابندہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ترقیات پاجیکٹس کا باقاعدہ معائینہ کیا جائے اور رپورٹس حکام بالا اور ارسال کی جائیں۔اکثراوقات مشاہد میں آیا ہے کہ عملہ فیلڈکی جانب سے براہ راست آفیسران بالا کو رپورٹس ارسال کی جاتی ہیں جو قواعد کی مغائز ہیں جسے بندکیا جانا اشدضروری ہے۔DDMA کے کام کو موثربنانا ضروری ہے اورتمام ڈپٹی کمشنرزکے دفترمیں communicationکاسسٹم 24/7 بحال رکھنے کی ضرورت ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نٹما جاسکے۔انہوں نے کہا کہ تمام مجسٹریٹس کو ہدایت کی گئی کہ وہ پرائس کنٹرول،ٹریفک چیکنگ کے نظام کو مزیدموثربنائیں گے اور روزانہ کی بنیادوں پرڈپٹی کمشنرزکورپورٹس ارسال کریں گے۔رمضان المبارک کی آمد ہے اس دوران ڈویژن ہذا میں سستے رمضان بازار لگاجائیں اور سستی اشیاء خردونوش کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے عوام الناس کے ساتھ بہتررابطہ کاری قائم کرتے ہوئے ان کی شکایات کا بروقت اذالہ کیا جائے۔

Share This Post

More To Explore