آزاد جموں وکشمیر کے وزیر اعظم چوہدری انوار الحق نے کہا کہ واضح الفاظ میں کہتا ہوں کہ دشمن جس طرح پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی ناکام کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے ایسی مذموم حرکتیں وہ آزادجموں وکشمیر میں بھی کرنے کی کوششیں کرے گا اس سے بچاؤ اور اپنے تحفظ کے لیے ذہنی،فکری طور پر تیار رہنا ہے۔

آزاد جموں وکشمیر کے وزیر اعظم چوہدری انوار الحق نے کہا کہ واضح الفاظ میں کہتا ہوں کہ دشمن جس طرح پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی ناکام کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے ایسی مذموم حرکتیں وہ آزادجموں وکشمیر میں بھی کرنے کی کوششیں کرے گا اس سے بچاؤ اور اپنے تحفظ کے لیے ذہنی،فکری طور پر تیار رہنا ہے۔ہمیں فرنٹ فٹ پر اپنی آزادی کی جنگ بطور کشمیری خود لڑنا پڑے گی،یاد رکھیں جو قومیں لڑنا جانتی ہیں انھیں اپنی منزل تک پہنچنے میں بڑی سے بڑی طاقت بھی نہیں روک سکتی،پاکستان سے کشمیریوں کا لازوال اور انمٹ رشتہ ہے۔کلمہ طیبہ سے جڑے ہوئے کشمیریوں اور پاکستانیوں کو دنیا کی کوئی طاقت جدا نہیں کرسکتی،سازشیں کرنے والے ہر جگہ ناکام ہوں گے،حق اور صداقت کو ہمیشہ کامیابی نصیب ہوتی ہے،اپنے قلم اور وزارت عظمیٰ کے عہدہ کا اختیار صرف و صرف ریاست کی ترقی اور عوام کی بھلائی کے لیے استعمال کیا ہے، ریاست کی حفاظت کی خاطر خون کا آخری قطرہ بھی حاضر ہے بھارت چند دنوں سے ایل او سی کے پاس خلاف ورزیاں کررہاہے تاہم پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے،ریاست کے چپے چپے کی حفاظت کریں گے،آزادکشمیر کو مثالی خطہ بنانا میرا مشن ہے،بھمبر میں سول اور فوجداری عدالتوں کے قیام کے لیے فاضل چیف جسٹس عدالت العالیہ سے مشاورت کریں گے اتفاق کی صورت میں ان کی تخلیقی کارروائی عمل میں لائی جائیگی،ان خیالات کا اظہار وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں و کشمیرچوہدری انوارالحق نے ڈسٹرکٹ باربھمبر کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر وزیراعظم آزادکشمیر نے وکلاء کالونی کے لیے پختہ سڑک،عرائض نویسوں کے احاطے کی چھت اور اس پر وکلاء کے دفاتر کی تعمیر کے لیے متعلقہ محکمہ کو ہدایات دیں اور بھمبرڈسٹرکٹ بار کے لیے20لاکھ روپے کا اعلان کیا۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے

نے ڈسٹرکٹ بار کے نومنتخب صدر ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن سینئرقانون دان چوہدری منظور حسین ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری چوہدری حفیظ ایڈووکیٹ، نائب صدر ثمرہ عزیز،نائب صدرمرزامظہراقبال، جوائنٹ سیکرٹری داؤد آفتاب اور سیکرٹری لائبریری چوہدری معین الرحمن مرتضی سبحانی ایڈووکیٹ سمیت جملہ عہدیداران کومبارکبادپیش کی۔تقریب میں سینئرقانون دان راجہ مظہراقبال ایڈووکیٹ چوہدری عارف سرفراز،چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی بار کونسل مرزا صغیرحیدرجرال،سابق چیئرمین بلدیہ مرزا اجمل جرال،چوہدری نجیب ایڈووکیٹ،راجہ شفیق اللہ خان ایڈووکیٹ،اوورسیز پاکستانی ظہیرالاالسلام، سماہنی برنالہ سیجملہ وکلاصاحبان,بلدیاتی نمائندگان سمیت تمام مکاتب فکر سے کثیرتعداد میں افرادنے شرکت کی،سیکرٹری اسمبلی چوہدری بشارت حسین،صدر بارسماہنی چوہدری منیراللہ ایڈووکیٹ،صدر بار برنالہ مرزا اعجاز جرال،صدربارایسوسی ایشن بھمبر چوہدری منظورحسین ایڈووکیٹ کے اہلخانہ،وادی کالچھ سماہنی سے قریبی عزیزو اقارب و دیگرنے بھی شرکت کی،تقریب میں آمد پروزیراعظم کا ڈھول کی تھاپ پرشاندار استقبال کیا گیا گل پاشی کی گئی، تلاوت کلام پاک کی سعادت حافظ ماجد علی ایڈووکیٹ، جبکہ محمد عمرخیام ایڈووکیٹ نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی،سٹیج سیکرٹری کے فرائض عالم شیر ایڈووکیٹ نے فرائض سرانجام دیئے،ایڈووکیٹ راجہ شاکر محمود نے کلام سیف الملوک پیش کیا،ڈاکٹر عطاء الرحمان نے کتاب کا تحفہ پیش کیا۔

وکلاء کی پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا کہ کا لے کوٹ کی عظمت کو برقراررکھنے والے عظیم وکلا کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں اور انھیں مبارکبادپیش کرتا ہوں،میں خودبھمبر بار کا ممبر ہوں تواس لیے زیادہ قابل فخر لمحہ ہے،وکلاصاحبان کی کاوشوں کوسلام پیش کرتے ہیں،معاشرے میں حق کی بات کرنا مشکل ہے،22 ماہ میں مخالفین نے ہردن میری رخصتی کی تدبیروں میں گزارا۔وزیراعظم کے اختیارات کا ناجائز استعمال بند کردیا،”ٹبرپال پروگرام”سسرال پال پروگرام” بند کر دیا ،ٹیکس چوروں پرہاتھ ڈالا، ظالم کوکوئی معافی نہیں،مظلوم کا حامی ہوں،75 سالوں کاحساب میں نے نہیں دینا،میں نے 22 ماہ کاحساب دینا ہے،سیاسی مخالفین کے خلاف تھانہ کچہری کی سیاست دفن کی،جب مالک کا کرم ہو تو مخلوق کے دل نرم ہوجاتے ہیں،30 سال میں نے از خود سیاسی مقدمات کوبھگتا۔انھوں نے کہاکہ

ڈھلتی عمرکے ساتھ توبہ کاخیال بڑھناچاہیے،میں نے بڑے منصب پر بیٹھ کر بھی کوئی انداز،گفتارلباس نہیں بدلا، میرے نام کا کسی نے کوئی غلط استعمال نہیں کیا،وزیراعظم کا اختیار آئینی طور پرناقابل تقسیم ناقابل انتقال ہے، این ٹی ایس سسٹم کو برقرار کیا تین ارب روپے کی بچت صرف ای ٹینڈرنگ کے ذریعے کی، 71 ارب روپے کا خسارہ برداشت کیا اخراجات کواگر کنٹرول میں رکھا گیا تو سستی بجلی اور سستے آٹے کی فراہمی کا سلسلہ چلتا رہے گا۔وزیر اعظم نے کہاکہ آزادجموں وکشمیر کا بجٹ خود بناتا ہوں اسے کسی بیوروکریٹ پر نہیں چھوڑتا،کابینہ اسے بعد میں دیکھتی ہے، میرا کوئی عزیز کسی سرکاری دفتر میں میرا نام استعمال نہیں کرتا سرکاری گاڑی استعمال نہیں کرتا کوئی بھی عزیز بھتہ نہیں لیتا۔محکمہ ان لینڈ کا وزیر خود ہوں۔31دسمبر تک ٹیکس ریٹرن کانصف سے زائد ہدف حاصل ہو چکا ہے میں نے اپنی ذات کی نفی کر دی ہے ریاستی خزانے کی حفاظت اپنی سگی اولاد کی طرح کر رہا ہوں جب تک ہوں یہ عمل جاری رہے گا آج گڈگورننس کا نظام بہتر ہوا ہے، میرا سیکرٹری ان لینڈ بھی دو بجے کے بعد سرکاری گاڑی استعمال نہیں کرتا،آزادجموں وکشمیر کے تمام حلقہ جات میں یکساں کام کروا رہے ہیں اگر قلم کا اختیار رب نے برقرار رکھا تو آزاد کشمیر کا حلقہ ایل اے7 ایک مثالی حلقہ ہوگا،بجلی ہسپتال،تعلیم و صحت کے نظام میں واضح تبدیلی نظر آرہی ہے،آزاد کشمیر کے ہر آئینی عہدے پر میرے دستخط موجود ہیں، بطور سپیکر، بطور صدر، بطور وزیر ،بطور چیئرمین ہمیشہ گڈ گورننس کے لیے کام کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ میرے مزاج کی کڑواہٹ کو برداشت کریں، 22 ماہ میں میرے کسی اثاثہ میں اضافہ نہیں ہوا مافیاز کے طاقتور ترین پلان فیل ہو گئے ہیں، میری والدہ میرا مرشد خانہ ہے انہوں نے حکم دیا تھا کہ جب بھی اختیار ملے اس کو خالصتاً مخلوق کے لیے استعمال کرنا میرا الیکٹرول کالج ایل اے 7 ہے میری کامیابی کا سہرا بھی اور ناکامی بھی آپ کے سر ہے ،حلقہ ایل اے 7 میں کھل کر محبت اور کھل کر مخالفت کی جاتی ہے جو لائق تحسین ہے صحت کی خرابی کے باوجود عوامی خدمت کے لیے پرعزم ہوں۔ چوہدری انوار الحق نے کہاکہ آزادکشمیر مثالی خطہ بنے گا انفرادی طور پر بانجھ پن کاشکار ہم ضرور ہیں تاہم اجتماعی طور پر بانجھ پن نہیں ہونا چاہیے آج کا نوجوان سچ اور جھوٹ میں فرق واضح کر لیتا ہے، وزیراعظم کا قلم حق کے لئے استعمال ہوناچاہیے، مافیاز کا راج ختم کر دیا ہے وزیراعظم کا قلم شر کے لیے استعمال نہیں ہوناچاہیے۔ سیاسی نظام کی اصل روح واپس لا رہا ہوں عام آدمی کو تحفظ حاصل ہوگا کہ وہ بلا خوف کسی بھی سرکاری دفتر میں آجا سکے گا،انھوں نے کہا کہ بھمبر ہسپتال میں بہتری آئی ہے تاہم ریوینیو اور پولیس کے لیے اصلاحات ضروری ہیں محکمہ مال اور تھانہ کلچر میں انقلاب آئے گا اگر قائم مقام وزیراعظم کا آئینی عہدہ بحال ہو گیا اور اگر میں صرف ایک مہینہ بھمبر بیٹھ گیا تو آپ کو واضح تبدیلی نظر آئے گی، سرکاری افسران و ملازمین کے اجتماعی رویے سخت ہیں، کسی بھی مہذب معاشرے میں ایسے رویے برداشت نہیں کیے جاسکتے۔انھوں نے کہا کہ آبادی کے لحاظ سے ہم سب اس کے مستحق نہیں پنجاب کے ساتھ موازنہ کریں عوام کوجعلی بی ایچ یو اور جعلی کالج کا نوٹیفکیشن پکڑا کر بے وقوف بنایا گیا ، تحریک آزادی کشمیر کے لیے خون کاآخری قطرہ حاضر ہے ،آبادی کے لحاظ سے قبائلی علاقے ہم سے تین گنا تھے لیکن انھیں الگ سیٹ اپ نہیں دیا گیا، تحریک آزادی کشمیر کے بغیر ہمارے ہونے کا کوئی جواز نہیں ہے ،انگلی کٹوا کر شہید بننے کی کوشش کرنے کا بڑا سخت نقصان ہوگا ،بھارت نے چند دنوں سے ایل او سی کے پاس خلاف ورزیاں شروع کر دی ہیں،سب محتاط ہوجائیں ہائبرنائزیشن کا وقت گزر چکا ہے بطور کشمیری ہمیں فرنٹ پر آکر جنگ لڑنا ہوگی جو قومیں اپنی جنگ خود لڑنا چاہتی ہیں انہیں کوئی ہرا نہیں سکتا آزاد کشمیر بہادر لوگوں کی دھرتی ہیں ضلع بھمبر بہادر لوگوں کا ضلع ہے جس میں ابھی نندن کے جہاز کو گرایاگیا، مونچھوں والی ڈائن جو ہم نے پکڑی تھی وہ آپ کے سامنے واضح مثال ہے۔اقوام متحدہ کا چارٹر ہمیں عسکری جدوجہد کا حق دیتا ہے،ہم اپنے دفاع کے لیے عسکری ٹریننگ لے سکتے ہیں آزادی کشمیر کے لیے وسائل اور خون دونوں دیں گے، گورننس سسٹم کو مثالی بنا کر عوام کا اعتماد بحال کیا جائے گا پنجاب سندھ اور خیبر پختون خوا سے آئے وردی پوش اس پاک دھرتی آزادکشمیر کے لیے اپنی جان کا نذرانہ دے رہے ہیں دشمن نہ صرف پاکستان بلکہ آزاد کشمیر میں بھی عدم استحکام چاہتا ہے جس کے لیے آپ سب لوگ متحد ہو جائیں۔انھوں نے کہا کہ ضلع بھمبر میں ایڈیشنل فوجداری عدالت کے قیام کے لیے فاضل چیف جسٹس سے مشاورت کروں گا۔ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر پر ہائی کورٹ کا مستقل سرکٹ بینچ ہونا چاہیے بھمبر میں ایڈیشنل کمشنر، وکلاء کی رہائشی کالونی کے لیے روڈ کی منظوری اور ڈسٹرکٹ بار کے لیے 20 لاکھ روپے اور وکلاء کے دفاتر کے لیے معقول وسائل فراہم کرنے کا اعلا ن کیا۔

نومنتخب صدرڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن چوہدری منظور حسین ایڈووکیٹ نے سپاس نامہ پیش کرتے ہوئے کہاکہ چوہدری انوارالحق پرفخر ہے کہ وہ ڈسڑکٹ بار کے ممبر بھی ہیں اور وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز ہیں،ریاستی خدمات پر سلام عقیدت ،تمام کاوشوں کو سلام پیش کرتےہیں،جملہ وکلاء صاحبان نے وزیراعظم کی خدمات کوزبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ، سستی بجلی سستا آٹا ،تعمیر و ترقی ،سوشل پروٹیکشن پروگرام، ریاست کے لیے تاریخی ہیلتھ پیکج،این ٹی ایس و پی ایس سی شفافیت،بائیومیٹرک،ٹیکس چوروں کے خلاف ٹمبر مافیا ،سگریٹ مافیا کے خلاف کارروائیوں کوسراہا گیا، زکوٰۃ فنڈکے قیام،بھمبر یونیورسٹی کے قیام،مساجد میں 200 یونٹ مفت بجلی، آئین و قانون کی بالادستی ،زیر التواء منصوبہ جات کو مکمل کرنے پر وزیراعظم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا ۔

Share This Post

More To Explore